حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 437 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 437

حقائق الفرقان ۴۳۷ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ ۲۷ - وَ انْزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ صَيَاصِيْهِمْ وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ فَرِيقًا تَقْتُلُونَ وَ تَأْسِرُونَ فَرِيقًا - ترجمہ ۔ اور نیچے اتار لا یا ان لوگوں کو جو ان فوجوں کے مددگار ہوتے تھے اہل کتاب میں سے اپنی گڑھیوں اور قلعوں میں سے اور ان کے دلوں میں خوف ڈال دیا۔ ایک جماعت کو تو تم قتل کرنے لگے اور ایک کو قید ۔ تفسیر اور اتارا اللہ نے ان لوگوں کو جنہوں نے اہل کتاب سے ان کی مدد کی ان کے قلعوں سے اور ڈالا ان کے دلوں میں خوف کو ۔ ایک گروہ کو تم ہلاک کرتے ہو اور ایک گروہ کو تم قید کرتے ہو۔ صَيَاصِيْهِمْ ۔ ان کے قلعے۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۱۸ حاشیه ) ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۶) مِنْ أَهْلِ الْكِتب ۔ اصل بانی فساد قریظہ ۔ انہوں نے نبی کریم کو حکم بنانا منظور نہ کیا۔ بلکہ ایک اور شخص کو منصف ٹھہرایا۔ اس نے حکم دیا کہ جو لڑائی کے قابل ہیں وہ سب قتل کر دیئے ۔ دیئے جاویں ان مقتولوں کی تعداد اڑھائی سو سے نو سوتک بیان کی جاتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴) ۲۸ - وَ أَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَ دِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَ أَرْضًا لَّمْ تَظُنُّوهَا وَ كَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا - ترجمہ ۔ اور تم کو وارث بنادیا ان کی زمین اور ان کے گھروں اور مال کا اور ایک ایسی زمین کا بھی کہ جس میں تم نے قدم تک نہیں رکھا تھا۔ ( یعنی خیبر کا ) اور اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر وَ أَرْضًا لَمْ تَكُوهَا۔ اور ملکوں کا بھی وارث کرے گا ۔ جن پر ابھی تمہارے ق ے قدم نہیں پہونچے۔ پہلے رکوع میں خدا نے ذکر فرمایا ہے کہ بنو قریظہ نے قریش مکہ و دیگر فرقوں کو اکسایا ۔ اور نبی کریم پر چڑھا لائے ۔ یہ بنو نضیر کی تحریک تھی جو جلا وطن کئے گئے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے مالوں