حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 433
حقائق الفرقان ۴۳۳ سُورَةُ الْأَحْزَابِ ۱۴ - وَ إِذْ قَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ يَأَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا وَ يَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِنْ يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا - ترجمہ ۔ اور جب کہنے لگی ان میں سے ایک جماعت اے یثرب کے لوگو! تم کو ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں ۔ بس لوٹ چلو اور اجازت مانگنے لگے ان میں سے کچھ لوگ نبی سے کہنے لگے کہ ہمارے گھر خالی ہیں ۔ ( یعنی غیر محفوظ ) حالانکہ وہ خالی نہیں ( یعنی غیر محفوظ نہیں ) ان کا ارادہ تو صرف بھاگنے ہی کا ہے۔ تفسیر - يَاهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ - اے مسلمان مدینے والو۔ تمہارے ٹھہرنے کی جگہ نہیں۔ ۱۲ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۶) فَارْجِعُوا ۔ اپنے اپنے مذہبوں میں لوٹ جاؤ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۴) اور ایک فریق ان میں سے نبی سے اجازت مانگتا کہ ہمارے گھر خالی ہیں حالانکہ وہ خالی نہ تھے منشا ان کا فقط بھاگ جانا تھا۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۶ حاشیه ) مجھے ان لوگوں پر تعجب آتا ہے جو سلسلۂ بیعت میں داخل ہیں۔ مگر یہاں نہیں آتے اور اگر آتے ہیں تو اس قدر جلدی کرتے ہیں کہ ایک دن رہنا بھی ان کیلئے ہزاروں موتوں کا سامنا ہو جاتا ہے۔ ان کے جتنے کام بگڑتے ہیں وہ یہاں ہی رہ کر بگڑتے ہیں۔ جتنے مریض ہوتے ہیں وہ یہاں ہی رہ کر ہوتے ہیں ہزاروں ہزار عذر کرتے ہیں۔ یہ بات مجھے بہت ہی ناپسند ہے۔ مجھے ایسے عذر سن کر ڈر لگتا ہے کہ ایسے لوگ اِن بيوتنا عوری کے الزام کے نیچے نہ آجائیں۔ پس جب یہاں آؤ تو امام آؤ تو امام کی صحبت میں رہ محبت میں رہ کر ایک اچھے وقت تک فائدہ اٹھاؤ کسل اور بعد اچھا نہیں ہے۔ خدا کرے۔ ہمارے احباب میں وہ مزہ دار طبیعت پیدا ہو جو وہ اس ذوق اور لطف کو محسوس کر سکیں جو ہم کر رہے ہیں۔