حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 34
حقائق الفرقان ۳۴ سُورَةُ طُهُ ۳ تا ۶ - ما اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَى - إِلَّا تَذْكِرَةً لِمَنْ يَخْشَى - تَنْزِيلًا مِمَّنْ خَلَقَ الْأَرْضَ وَالسَّمَوتِ الْعُلَى الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى - ترجمہ ۔ ہم نے تجھ پر یہ قرآن اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑے اور ناکام رہے ۔ بلکہ یہ اس شخص کے واسطے یادگار و پند ہے جو ڈرتا ہے۔ اس کی طرف سے اتارا ہوا ہے جس نے پیدا کیا زمین کو اور اونچے آسمانوں کو ۔ پھر رحمن ہی مسلط ہے تخت حکومت پر ۔ تفسیر - لتشقى - تو اور تیرے ساتھی ناکام رہیں ۔ ایسا نہ ہوگا۔ تذکر ۔ یا ددلانے والا ۔ نصیحت ۔ جو کچھ فطرت میں ہے اسے یاد دلاتا ۔ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَی ۔ وہ اپنے تخت سلطنت پر بے عیب ہو کر قائم ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶) استوى اعتدل ۔ ( حکومت میں نقص نہیں ) ۔ بَلَغَ اَشُدَّهُ : ( کمال کو پہنچ گیا ) ۔ علی ( سب پر عالی ہے ) ظهر - ( غالب ہے ) اِسْتَقَرَّ ( بادشاہت میں تزلزل نہیں ) انتهى (صفات میں یکتا )۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶-۴۶۷) ۹۸ - وَ إِنْ تَجْهَرُ بِالْقَوْلِ فَإِنَّهُ يَعْلَمُ السِّرَّ وَ اخْفَى اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى - ترجمہ ۔ اور اگر تم اونچی بات کہو تو کیا کیونکہ وہ تو چھپے ہوئے بھید اور کھلے ہوئے سب جانتا ہے۔ اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں مگر وہی سچا معبود ہے اسی کے سب ہی نام اچھے ہیں ۔ تفسیر سر وہ ہے جو اس وقت ہمارے اندر ہے اور اخفیٰ وہ ہے جو آئندہ حالات میں انسان کے ارادے ہو سکتے ہیں اور جو خود اس شخص کو بھی معلوم نہیں ۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶) اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید جانتا ہے اور پھر مثلاً ایک سال بعد میرے دل میں جو خیال آنے والا