حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 428
حقائق الفرقان ۴۲۸ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ غزوہ قریظہ خندق اور احزاب کی لڑائی میں ۔۔ مشرکوں کے مختلف گروہ اور یہودی اور غطفانی خاص مدینے میں اسلامیوں پر چڑھ آئے ۔ حیی ابن اخطب یہودی بنونضیر کی جلا وطنی کے بعد قریش کو تحریص دیتا۔ اور کنانہ ابوحقیق کا پوتا غطفانیوں کو اکسالا یا۔ اور ان سے وعدہ کیا۔ خیبر کی آمدنی سے نصف آمدنی میں دوں گا۔ اگر مسلمانوں پر حملہ آوری کرو۔ سلام بن مشکم اور ابن اور ابن ابوالحقیق اور حی اور کنانہ یہ سب بنو نضیر سکتے میں پہنچے اور کہا ہم تمہارے ساتھ ہیں اگر تم اسلام پر حملہ آوری کرو۔ ان یہودوں کی کارستانی اور جادو بیانی قریش کے غیظ و غضب سے مل کر تمام عرب کو مدینے پر چڑھا لائی ۔ جب یہ مختلفہ اقوام بغرض استیصال اسلام مدینے میں پہنچے حیی ابن اخطب یہودی ۔ خیبری ۔ نفری کعب بن اسد قرظی ( شخص بنو قریظہ کا ہم عہد تھا) کے پاس پہنچا۔ پہلے تو کعب نے حی کو گھر میں گھنے نہ دیا۔ اور کہا۔ ہمارا اور اسلامیوں کا باہم معاہدہ اور اتحاد ہے۔ اور بنوقینقاع اور بنو نضیر پر جو کچھ بدعہدی کا وبال آیا۔ اسے یاد کیا ۔ مگر حی نے کہا۔ میں تمام قریش اور عرب کے مختلف قبائل کو مدینے پر چڑھا لایا ہوں ۔ اور ان تمام اقوام عرب نے عہد کر لیا ہے کہ جب تک اسلام کا استیصال نہ کر لیں گے مدینے سے واپس نہ جائیں گے ۔ کعب نے پہلے پہل بہت ٹائم ٹالا کیا اور کہا۔ محمد بڑا راستگو ۔ راستی پسند انسان ہے اور عہد کا بڑا پکا ہے۔ ہم کو مناسب نہیں اس کے ساتھ بد عہد بنیں ۔ مگر آخر دشمنوں کی کثرت اور ان کے استقلال کو دیکھ اور حیسی کے پھسلانے اور عداوت اسلام کی قدیم بد عہدی میں آ کر باغی بن گیا اور تمام عہدوں کو بالائے طاق رکھ کر اس عبرت بخش عاقبت اندیش عقل کو کھو بیٹھا ۔ جو معاملات بنو قینقاع اور بنو نضیر میں تجربہ کار ہو چکی تھی ۔ اور عین جنگ کے وقت آنحضرت کو ان یہودوں کی بد عہدی کی خبر پہنچی ۔ آپؐ نے بہت سے آدمی تحقیق خبر کے لئے روانہ فرمائے اور کہا۔ ان لوگوں کو فہمائش کرو۔ عہد پر قائم رہیں مگر یہود نے درشت جواب دیا اور کہا۔ رسول اللہ کیا ہیں۔ جو ہم ان کی اطاعت کریں۔ ہمارا ان کا کوئی عہد نہیں ان تمام آدمیوں نے جو یہود کے مقابلے کی خبر لینے گئے تھے آ کر عرض کیا۔ یہود دشمن کے ساتھ ہو گئے ۔ قرآن بھی اس کی خبر دیتا