حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 422 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 422

حقائق الفرقان ۴۲۲ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ النَّبِيُّ أَولَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَ أَزْوَاجُهُ أَمَّهْتُهُمْ وَ أُولُوا الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَولَى بِبَعْضٍ فِي كِتَبِ اللهِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُهْجِرِينَ إِلَّا أَنْ تَفْعَلُوا إِلَى أَوْلِيَبِكُمْ مَعْرُوفًا كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُورًا - ترجمہ ۔ نبی تو بہت ہی پیارا ہے ایمانداروں کو اپنی جانوں سے بھی اور نبی کی بیبیاں ان کی مائیں ہیں اور رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں اللہ کی کتاب میں تمام ایمانداروں اور ہجرت کرنے والوں س سے مگر یہ کہ اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ احسان کرنا چاہو۔ یہ کتاب میں لکھا ہوا ہے۔ تفسیر - اُمهتُهُمْ ۔ ابھی فرما چکا ہے کہ حقیقی ماں نہیں بنتی ۔ پس یہ اعزاز واکرام کے رنگ میں ہے۔ اولى - اقرب (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۴) ( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) - وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّنَ مِيْثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا - ترجمہ ۔ اور جب ہم نے لیا نبیوں سے ان کا اقرار اور خاص کر تجھ سے اور ابراہیم اور موسیٰ و عیسیٰ ابن مریم سے اور ان سے لیا ہم نے پکا اقرار ۔ تفسیر وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِینَ ۔ سب نبیوں سے محمد رسول اللہ صلعم کی نبوت کی خبر دینے اور ان کے ظہور کی پیشگوئی کرنے کا عہد لیا حتی خود نبی کریم سے بھی کہ اپنی نبوت کا اندازہ کریں۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴) - لِيَسْئَلَ الصُّدِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ وَأَعَدَّ لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا - ترجمہ۔ نتیجہ یہ کہ اللہ پوچھے سچوں سے ان کا سچ اور تیار کیا ہے منکروں کے لئے ٹیس دینے والا عذاب۔ تفسیر - لیستل ۔ تاکہ اظہار کئے جائیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۲ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۳) لے سب سے زیادہ قریب۔