حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 419 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 419

حقائق الفرقان ۴۱۹ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ سُوْرَةُ الْأَحْزَابِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ احزاب کو اللہ جل شانہ کے اسم شریف سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو بے محنت انعام دینے والا محنت کا صلہ عطا فرمانے والا ہے۔ يَأَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللهَ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا - ترجمہ ۔ اے نبی ! اللہ ہی کو سپر بنا۔ منکروں کا کہا نہ مان اور نہ منافقوں کا۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا نبی! کوسپر جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔ تفسير - الْمُنْفِقِينَ ۔ منافق کے نشان حدیث میں آئے ہیں ۔ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ - وَإِذَا وَعَدَ اخْلَفَ - وَإِذَا أَوْ تُمِنَ خَانَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا ۔ کفر و نفاق سے بچنے اور تقویٰ کے حصول کیلئے علاج بتاتا ہے کہ اللہ کو علیم یقین کرے۔ 66 ایک کہانی ہے کہ زلیخا نے یوسف سے ناجائز درخواست کرتے ہوئے اپنے بت پر کپڑا ڈال ” دیا اور پوچھنے پر بتایا کہ اس سے شرم آتی ہے۔ جب ایک پتھر سے شرم آنی ممکن ہے تو کیا اس یقین سے کہ خدا علیم ہے کسی بدی کا ارتکاب کرتے ہوئے خدا سے شرم نہ آوے گی ۔ حکیم کا کام ہے کہ خلاف پر ہیز کام کرنے سے روکتا ہے۔ پس جب اللہ کو حکیم مانے گا تو ایسے کام نہیں کرے گا جو حصول تقویٰ میں مانع ہوں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۳، ۲۰۴) ا۔ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جھگڑنے میں فحش گالیاں دے۔