حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 418
حقائق الفرقان ۴۱۸ سُورَةُ السَّجْدَةِ پیدا کرتے ہیں کھیتی کو جس میں سے کھاتے ہیں ان کے چوپائے اور وہ خود ۔ تو کیا وہ دیکھتے ہی نہیں ۔ تفسیر - الجوز - چٹیل میدان جس میں بوٹے لگائے جاتے ہیں۔ ویران میدان ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعاً ۔ جس طرح پانی برسنے کے بعد کوئی روئیدگی کو اگنے سے روک نہیں سکتا۔ اسی طرح اب جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فضل الہی کی بارش ہوئی ہے۔ اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا۔ یعنی ان کی جماعت بڑھے گی اور پھولے پھلے گی ۔ یہاں تک کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۰۳) - ۲۹ - وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور ان کا کہنا کہ یہ فتح کب ہو گی جب تم سچے ہو۔ تفسیر وَ يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْفَتْحُ - کفار اپنی زبان خوب سمجھتے تھے وہ فنخْرِ مج بہ زرعا کی پیشگوئی کو خوب سمجھ گئے ۔ اسی لئے سوال کیا کہ یہ فتح جس کی پیشگوئی کرتے ہو۔ کب ہوگی ۔ ( ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۳)