حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 417 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 417

حقائق الفرقان ۴۱۷ سُورَةُ السَّجْدَةِ ۲۔ ادنی درجہ کے لوگ۔ ان کو وعظ کی ضرورت نہیں ۔ وہ تو تابع حکم ملاں ہوتے ہیں ۔ ۳۔ اوسط درجہ کے لوگ جن کو گا ہے گا ہے وعظ سننے کا موقع مل جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک آدمی کے اندر اور اس کے ساتھ ایک واعظ رکھا ہوا ہے۔ عظیم الشان لوگوں کے واسطے اللہ تعالیٰ نے خاص قسم کا واعظ رکھا ہے جو خطرناک واعظ ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کے واسطے ہمسایہ کی تباہی کا نظارہ عبرتناک واعظ ہے۔ مجلس وعظ رفتنت هوس است مرگ ہمسایہ واعظ تو بس است وَسَكَنْتُمْ فِي مَسْكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ - (ابراهيم: ۴۶) ( بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ رستمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) ۲۷ - أَوَ لَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُونِ يَمْشُونَ فِي مَسْكِنِهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ أَفَلَا يَسْمَعُونَ - ترجمہ ۔ کیوں نہیں ہدایت کرتی ان کو یہ بات کس قدر ہم نے ہلاک کر دیں ان سے پہلی امتیں جن کے گھروں میں یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں ۔ البتہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں پھر وہ کیوں نہیں سنتے ۔ تفسیر۔ گھر اھلکنا ۔ ہدایت کا ذریعہ ایک یہ بھی ہے کہ پچھلی قوموں کی حالت پر غور کیا جاوے۔ راست باز اپنے مخالفوں کے مقابل میں کامیاب ہوتا ہے اور شریر و مفسد تباہ و ہلاک ہوتے ہیں ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۵ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۳) ۲۸- أَوَ لَمْ يَرَوْا أَنَّا نَسُوقُ الْمَاءَ إِلَى الْأَرْضِ الْجُرُزِ فَنُخْرِجُ بِهِ زَرْعًا تَأْكُلُ مِنْهُ أَنْعَامُهُمْ وَأَنْفُسُهُمْ أَفَلَا يُبْصِرُونَ - ترجمہ ۔ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم پانی کو لے جاتے ہیں صاف زمین کی طرف پھر اس سے لے تیرا وعظ کی مجلس میں جانا صرف ایک ہوس کی وجہ سے ہے ورنہ تیرا ہمسایہ جب مرجاتا ہے تو تیرے لئے سب سے بڑی نصیحت یہی ہے۔ ہے۔ ۲۔ اور تم رہتے تھے انہیں کے مکانوں میں جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم جانوں پر ظلم کیا تھا۔