حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 414
حقائق الفرقان ۴۴ سُورَةُ السَّجْدَةِ ۲۲- وَ لَنُذِيقَنَّهُم مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ اور ضرور ہم ان کو چکھائیں گے بڑے عذاب کے سوا دنیا کے عذاب سے (ہی ) تا کہ وہ رجوع کریں ۔ تفسیر - لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ۔ دنیا میں اس لئے عذاب آتے ہیں تا لوگ ان بداعمالیوں سے باز آویں جن میں وہ گرفتار ہیں د ار ہیں دوسرے مقام پر لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ (الانعام: ۴۳) فرمایا۔ دوو ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه (۲۰۲) وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِرَ بِأَيْتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۖ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ - ترجمہ ۔ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس کو نصیحت کی گئی اس کے رب کی آیتوں سے پھر اس نے منہ پھیر لیا اس سے ۔ بے شک ہم قطع تعلق کرنے والوں سے بدلہ ، بدلہ لینے والے ہیں ۔ تفسير - وَمَنْ أَظْلَمُ ۔ انبیاء اور ان کے نشانوں کے منکر اور ان سے اعراض کرنے والے سب سے بڑے ظالم ہیں اور خدا تعالیٰ ایسے قطع تعلق کرنے والوں کو ضرور سزا دے گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲) ۲۵،۲۴۔ وَ لَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِّنْ لِقَابِهِ وَ جَعَلْنَهُ هُدًى لِبَنِي إِسْرَاءِيلَ - وَ جَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَكَانُوا بِايْتِنَا يُوقِنُونَ - ترجمہ ۔ بے شک ہم نے موسیٰ کو عنایت فرمائی کتاب تو تو شک میں نہ رہ اس کتاب کے دیدار سے اور ہم نے اس کو بنا یا ہدایت بنی اسرائیل کے لئے۔ اور بنی اسرائیل میں سے بنائے ہم نے پیشوا کہ وہ راہنمائی کرتے تھے ہمارے حکم کی جب کہ انہوں نے صبر کیا اور ہماری آیتوں کا یقین رکھتے تھے۔ ے تا کہ وہ عاجزی کریں اور گڑ گڑا ئیں ۔