حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 32 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 32

حقائق الفرقان ۳۲ سُورَةُ مَرْيَمَ ۹۲ تا ۹۴ - اَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا وَ مَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَنْ يَتَّخِذَ وَلَدًا - إِنْ كُلٌّ مَنْ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَنِ عَبْدًا - ترجمہ ۔ اس وجہ سے کہ انہوں نے رحمن کا بیٹا ٹھہرایا ۔ حالانکہ رحمن کو تو نہیں چاہیے کہ وہ بیٹا بنائے کسی کو ۔ جو آسمان اور زمین کی مخلوق ہے سب ہی تو رحمن کے حضور حاضر ہوں گے غلام بن کر۔ تفسیر اور رحمن کو سزاوار نہیں کہ بیٹا اختیار کرے کیونکہ سب جو آسمان وزمین میں ہیں رحمن کے حضور میں بندہ بن کر آنے والے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹ حاشیہ ) مَا يَنبَغِی ۔ یہ بات صفت رحیمیت کے مخالف ہے کہ اس کا کوئی ولد ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۶۶) ۹۷ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا - ترجمہ ۔ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے تو رحمن ان سے پیار کرے گا۔ تفسیر۔ وڈا ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ خدا کے لئے جب ہم کسی کو چھوڑتے ہیں تو اللہ بہتر سے بہتر دوست دیتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶) ۹۹ - وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنْ قَرْنٍ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُم مِّنْ أَحَدٍ أَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا - - ترجمہ ۔ اور ہم نے اُن سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک کر دیں کیا تو ان میں سے کسی کی آہٹ پاتا ہے یا جمعہ ۔ اور ہم کسی کی بھنک سنتا ہے۔ تفسیر - ركزا - پاؤں کی آواز ۔ صَوْتُ الرَّجُلِ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶)