حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 409 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 409

حقائق الفرقان ۴۰۹ سُورَةُ السَّجْدَةِ روح قرآن شریف میں روح کا لفظ جان کے واسطے کہیں استعمال نہیں ہوا بلکہ روح کے معنے کلام النبی میں ہر جگہ وحی النبی لئے گئے ہیں ۔ مثال وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ امْرِنَا (الشوری: ۵۳) ( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۳) 11 - وَقَالُوا ءَ إِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ وَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ بَلْ هُمْ بِلِقَاءِ رَبِّهِمْ كَفِرُونَ - ترجمہ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ جب ہم مل جائیں گے زمین میں تو کیا پھر ہم نئی پیدائش میں آئیں گے۔ ہاں وہ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہی ہیں۔ تفسیر ۔ اضلال کے معنے ابطال اور اہلاک کے ہیں۔ جیسے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ سے ظاہر ہے۔ وَقَالُوا ءَ إِذَا ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ( السجدة: 1) اور وہ کہتے ہیں کیا جب ہم زمین میں نابود ہو جاویں گے۔ کیا ہمیں نئی پیدائش ملے گی ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰) ۱۲- قُلْ يَتَوَفَّكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وَكِلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دو تمہاری روح قبض کرے گا ملک الموت جو تم پر تعینات ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ تفسير يتوفكم ۔ تمہاری روح کو قبض کرتا ہے۔ - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ صفحه (۲۰۲) رَبَّنَا أَبْصَرْنَا ۱۳ - وَ لَوْ تَرَى إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا رُءُوسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلُ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر جب دیکھے تو قطع تعلق کرنے والے سر جھکائے کھڑے ہوں گے ان کے رب کے سامنے (اور عرض کرتے ہوں گے ) اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا جو تیرے رسولوں نے لے بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۔