حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 408
حقائق الفرقان لد ٧٠ سُورَةُ السَّجْدَةِ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ - اللہ تعالیٰ اپنے تخت پر ٹھیک ٹھاک حکمران ہے۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) - يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارةً أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ - ترجمہ ۔ وہ انتظام کرتا ہے کام کا آسمان سے زمین تک پھر وہ کام اسی کی طرف چڑھ جاتا ہے ایک دن میں جس کی مقدار ایک ہزار برس ہے اس گنتی سے جو تم شمار کرتے ہو۔ تفسير يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ ۔ کل احکام اوپر سے آتے ہیں ۔ ہم آنکھیں رکھتے ہیں۔ مگر آسمانی روشنی کے سوائے کچھ دیکھ نہیں سکتے اگر اوپر سے بارش نہ آئے تو کنویں بھی خشک ہو جاتے ہیں۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) -۷- ذَلِكَ عُلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو چھپے اور کھلے کا جاننے والا عزیز الرحیم ہے۔ تفسیر - علِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۔ گزشتہ اور آئندہ لوگ ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۴) ١٠ - ثُمَّ سَونَهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَ الْأَفْدَةَ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ۔ ترجمہ ۔ پھر اس کو ٹھیک ٹھاک بنایا پھر اس میں اپنا کلام داخل کیا اور پیدا کر دیئے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور مرکز قوی ۔ بہت ہی کم ہیں جو شکر کرتے ہیں۔ تفسیر وَ نَفَخَ فِيهِ مِنْ رُوحِهِ - اپنا پاک کلام اس میں پہونچاتا ہے۔ ہزار برس کے بعد ایسا انسان ضرور ہوتا ہے جسے اللہ اپنے کلام سے ممتاز فرماتا ہے۔ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ - سَمْعَ کو اس لئے مقدم فرمایا کہ خدائی معاملات میں سب سے پہلے کان ہی کام کرتے ہیں ۔ کیونکہ ۱۸ برس تک تو عموما غفلت میں گزرتے ہیں ۔ پھر کانوں میں خدائی آواز پڑتی ہے اور وہ متنبہ ہوتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۲) وہ