حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 407 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 407

حقائق الفرقان ۴۰۷ سُورَةُ السَّجْدَةِ وَ أَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ - (الانعام: (الانعام: ۱۵۴) پھر آگے چل کر فرماتا ہے ۔ ثُمَّ اتينا 66 مُوسَى الْكِتَبَ - (الانعام: ۱۵۵) قرآن شریف کے بعد موسی کو کتاب دینے کا ذکر ” “ سے فرمایا۔ حالانکہ تو رات کا نزول قرآن شریف سے پہلے ہوا۔ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ۔ وہ اپنے تخت حکومت پر بے عیب ہے۔ ٹھیک ٹھاک۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۲) في سِتَّةِ أَيَّامٍ - چھ دوروں میں ۔ یوم ایک وقت اور ایک دورہ کو کہتے ہیں۔ یوم کا لفظ ایک دن پر ایک برس پر ایک ہزار برس پر پچاس ہزار برس پر یا کسی کام کے پورا ہونے کی ایک منزل کی میعاد کو کہتے ہیں ۔ آجکل کے جیالوجسٹ یعنی علم الارض کے ماہروں نے یہ ثابت کیا ہے کہ زمین کو اس موجودہ صورت تک پہنچنے تک چھ خاص حالتوں میں سے گزرنا پڑا ہے۔ جن پر چھ زمانے گزرے تھے۔ انسان کا بچہ جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اس پر بھی چھ ایام آتے ہیں ۔ا۔ سُلَالَةٌ مِّنْ طين ٢- نُطْفَه -۳- عَلَقَه ۴ - مُضْغَه ۵ - عِظَام ۶ - كَسَوْنَا العِظَامَ لَحْمًا - اس کے بعد پھر انسانی بچہ پر چھ ایام آتے ہیں۔ ۱۔ جنین ۲۔ رضیع ۳۔ غلام ۴۔ شاب ۵ گھل -۶ - شیخ ایساہی زمیندار ا ہل چلا کر ۲۔ ڈھیلے توڑتا ۔ پانی دیتا ۴۔ بیج ڈالتا ۵۔ لونکلتی ۶ فصل پکتا۔ ایسا ہی آجکل تعلیم چھ درجوں پر کامل ہوتی ہے۔ ۱۔ پرائمری ۲۔ مڈل ۳۔ انٹرنس ۴۔ ایف اے ۵۔ بی اے ۶۔ ایم اے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے اعتراض کیا کہ کیا خدا تعالیٰ زمین و آسمان کو ایک دن میں نہیں بنا سکتا تھا چھ یوم کیوں لگا دیئے۔ مگی کا ایک کھیت سامنے تھا۔ میں نے اس کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کتنے عرصہ میں پکے گا۔ وہ شرمندہ ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کا مقتضا ہے کہ ہر ایک شئے بتدریج نشو ونما اور ترقی پائے۔ ہے اور یہ کہ یہی میری سیدھی راہ ہے تو اس پر چلو۔ ۲ پھر دی ہم نے موسیٰ کو کتاب پوری۔