حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 404 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 404

حقائق الفرقان سُورَةُ السَّجْدَةِ سُوْرَةُ السَّجْدَةِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں یہ سورہ شریف ہمیشہ نہیں تو اکثر ضرور پڑھا کرتے تھے۔ اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، نبوت کی صداقت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک عادات اور دنیا کے تغیرات کا بیان ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۲۳ مورخہ ۷ استمبر ۱۹۰۵ صفحه (۳) ٢، ٣ - الم - تَنْزِيلُ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ - الله - یہ ایک کتاب ہے جس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا اتا ر نا رب العالمین کی طرف سے ہے۔ تفسیر - الله - انا الله اعلم میں اللہ جانے اللہ جاننے والا ہوں ۔ جن سورتوں کے شروع میں یہا روع میں یہ الفاظ آئے ہیں۔ وہاں ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی کتاب کا خصوصیت کے ساتھ ذکر آیا ہے۔ مثلاً الم - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ - (البقره: ٢، ٣) الم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيمِ - (لقمان: ۲، ۳) الم - تَنْزِيلُ الْكِتٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ (السجدة : ٣٢ ٢، ٣) حروف مقطعات۔ قرآن شریف میں کئی سورتوں کے شروع میں اس قسم کے حروف ہیں لے جیسے کہ اس سورہ کے ابتدا میں حروف اللہ ہیں۔ ان کو حروف مقطعات کہتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال لے یہ ایک کتاب ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں ۔ ۲ میں اللہ ہوں جو بذریعہ جبرئیل کے محمد پر وحی بھیجتا ہوں کہ یہ آیتیں ہیں حکمت والی کتاب کی ۔ سے یہ ایک کتاب ہے جس میں کچھ شک نہیں کہ اس کتاب کا اتارنا رب العالمین کی طرف سے ہے )۔