حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 402
حقائق الفرقان لد ١٠ سُورَةُ لُقُمْنَ پیٹ میں ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا کام کرے گا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس زمین میں مرے گا۔ بے شک اللہ ہی بڑا جاننے والا بڑا خبر دار ہے۔ تفسیر وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ واقعی یہ نہیں معلوم ہو سکتا کہ بارش اس کیلئے مفید ہو گی یا مضر اس سے جو پھل نکلے گا وہ خدا جانے اس کے نصیب ہوگا یا نہیں ۔ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۔ شقی ہوگا یا سعید ۔ مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا - سعیدوں والے کام کرے گا یا شقیوں والے۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہ يميني مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا ہمیشہ ایمان پر ثابت رہنے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ ایک بزرگ اپنے حالات میں لکھتے ہیں کہ مجھے مباحثات میں یہ زبردست دلیل سوجھی کہ محسوسات سے غیر محسوس ! اشیاء پر دلیل پکڑنی چاہیے۔ اور اس طرح کئی مباحثے جیتے ۔ ایک دن چھت پر لیٹے تھے ستاروں پر نظر جا پڑی۔ خیال میں آیا یہ ستارے جس قدر مجھے چھوٹے محسوس ہوتے ہیں کیا واقعہ میں بھی اتنے ہی ہیں۔ عقل نے جواب دیا نہیں ۔ جب یہ امر حسّی خلاف واقعہ نکلا تو میں بہت گھبرایا یہاں تک کہ بارہ سال اسی مخمصے میں رہا۔ آخر اللہ کی طرف رجوع کیا تو اس نے انشراح صدر بخشا۔ میں تم سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ حق پہچاننے کا یہی ایک معیار ہے کہ خدا تعالیٰ سے تڑپ تڑپ کر دعا مانگے اور متشابہات ( جن کے معنے اس پر نہیں کھلے ) محکمات ( جو اس کیلئے صاف ہیں ) کی تابع کرے۔ اگر پھر بھی سمجھ میں نہ آئے تو حوالہ بخدا کرے اور دعا کرے رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران: 9) اللہ تعالی ضرور تسلی کی راہ نکال دے گا۔ باتِي اَرْضِ تَمُوتُ ۔ یہ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ زمین اس کیلئے رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ ہوگی یا حُفْرَةٌ مِنَ النَّارِي اے شام کو مومن ہوگا اور صبح کافر ۔ ۲۔ اے ہمارے رب تو ہمارے دلوں کو بھی اور بد سمجھی سے بچا اس کے بعد کہ تو ہم کو سمجھ دے چکا اور عطا فرما ہم کو خاص اپنے پاس کی رحمت تو ہی بڑا دینے والا ہے۔ سے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ۔ ۴ آگ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا۔