حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 401 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 401

حقائق الفرقان لد ۱۰ سُوْرَةُ الْقُمْنَ وَإِذَا غَشِيَهُمْ مَوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ فَلَمَّا نَجْهُمُ إِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا كُلُّ خَتَارٍ كَفُورٍ - ترجمہ ۔ اور جب ان کو چھپا لیتی ہے موج چھتریوں کی طرح وہ پکارتے ہیں اللہ ہی کا دین سمجھ کر مخلص بن کر ، پھر جب وہ ان کو بچا لاتا ہے خشکی کی طرف تو بعض تو ان میں سے اپنی چال و چلن میں میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور ہماری آیتوں کا تو وہی انکار کرتے ہیں جو قول کے بڑے جھوٹے اور بڑے ناشکرے ہوتے ہیں ۔ تفسیر - ختار - بدعبد ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱) كَفُورٍ منکر ( بدر جلد ا نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) ۳۴- يايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوا يَوْمًا لَا يَجْزِى وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازِ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغْرَّنَّكُمُ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ بِاللَّهِ الْغَرُورُ - ترجمہ ۔ اے لوگو ! سپر بناؤ تمہارے رب کو اور اس دن سے ڈرو جس دن باپ اپنے بیٹے کے کام نہ آوے گا اور کوئی ایسا بیٹا بھی نہیں کچھ جو کام آوے اپنے باپ کے۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ کا وعدہ بالکل سچا ہے تو تم کو دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی اور اللہ کے مقدمہ میں تم کو فریب نہ دے شیطان ۔ تفسیر اتقوا ربكم سمجھاتا ہے کہ یہ تمام نعمتیں تقوی سے مل سکتی ہیں۔ الْغَرُورُ ۔ ایک غرور مصدر ہے۔ اس کے معنے ہیں ۔ تکبر ۔ یہ غرور ہے اس کے معنے دھوکہ دینے والا ۔ یہ شیطان کا نام ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ را گست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱) ۳۵ - إِنَّ اللهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَا ذَا تَكْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضِ تَمُوتُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ - ترجمہ جمہ ۔ بے شک اللہ ہی کو قیامت کا علم ہے اور وہی برساتا ہے بارش ۔ وہ جانتا ہے جو مار کے