حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 396 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 396

حقائق الفرقان ۳۹۶ سُوْرَةُ الْقُمْنَ تفسیر اور لوگوں پر اپنی گالیں مت چھر کا گھمنڈ مت کر ) اور زمین پر اتر اکرمت چل ۔ یقینا اللہ مغرور بڑائی جتانے والے کو پیار نہیں کرتا۔ پیار نہیں کرتا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) وَلَا تُصَعِرُ خَدَّكَ لِلنَّاسِ ۔ اپنی گالیں مت پھلا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۱) ۲۰ - وَ اقْصِدُ فِي مَشْيِكَ وَ اغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ - ترجمہ ۔ اپنی تمام چال چلن میں میانہ روی اختیار کرو اور نرم کر اپنی آواز کو ۔ کچھ شک نہیں کہ بہت ہی بری آواز گدھوں کی ہے۔ تفسیر اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز دھیمی رکھ ( کڑک کرمت بول ) کیونکہ بری سے بری آواز گدھے کی آواز ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) وَاقْصِدُ فِي مَشْيِكَ - اپنے تمام اقوال، افعال، خیالات میں میانہ روی اختیار کرلو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱) - ۲۱ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ وَ اسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَبٍ مُّنِيرٍ ۔ ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے کام میں لگا دیں ہیں سب آسمان و زمین کی چیزیں اور پوری کر دیں تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں ۔ اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے مقدمہ میں بے علمی اور جہالت سے اور بلا ہدایت اور بغیر روشن کتاب کے۔ تفسیر۔ کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے مفت تمہاری خدمت میں لگا دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ تصدیق براہین احمدیہ کمی براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸ حاشیہ )