حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 30

حقائق الفرقان ۳۰ سُورَةُ مَرْيَمَ ۹۰،۸۹ - وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا - لَقَدْ جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا - ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں رحمن کی اولاد ہے۔ ( جواب دو ) کہ تم بہت بڑی بات لائے ۔ تفسير - ادا ۔ پنجابی لفظ ایڈا غالباً اسی سے نکلا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶) ۹۱ - تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْأَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا - ترجمہ ۔ قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ کانپ کے گر پڑیں۔ تفسیر قریب ہے کہ آسمان چور چور ہو جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ذرہ ذرہ ہو کر گر پڑیں کہ وہ رحمان کا بیٹا پکارتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ 9 حاشیہ ) تَكَادُ السَّماتُ ۔ یہ پیشگوئی ہے اور ایسے زلازل اس زمانہ میں یسوع پرستوں کے جزائر پر بالخصوص آئے۔ - هدا - سخت۔ آسمان سے وہ عذاب ہے جو اٹل ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۶) اسی طرح مشنری عیسائی بڑی بداخلاق قوم ہے کوئی خلق ان میں ہے ہی نہیں ۔ ایک شخص نے کہا ان کی تعلیم میں تو اخلاق ہے اور ایک نے کہا ان میں بڑا خلق ہے۔ ایسا کہنے والے نادان ہیں۔ ان کے ہاں ایک عقیدہ ہے۔ نبی معصوم کا جس کے یہ معنے ہیں ایک ہی شخص دنیا میں ہر عیب سے پاک ہے۔ باقی آدم سے لے کر اس وقت کے کل انسان گنہگار اور بدکار ہیں ۔ ان لوگوں نے یہاں تک شوخی سے کام لیا ہے کہ حضرت آدم کے عیوب بیان کیے ۔ پھر حضرت نوح کے۔ حضرت ابراہیم کے۔ حضرت موسی کے الغرض جس قدر ا نبیاء اور راست باز پاک انسان گزرے ہیں ۔ ان کے ذمہ چند عیوب لگائے ہیں ۔ پھر ہماری سرکار ہے۔ احمد مختار صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تو ان کو خاص نقار ہے اور دھت ہے ان کو گالیاں دینے کی ۔ باوجود اس گندہ دہانی کے پھر بھی ایسے لوگوں کو کوئی بڑے اخلاق والا کہتا ہے تو اس کی غیرت دینی پر افسوس۔ ایک شخص تمہارے پاس آتا ہے۔ اور تم کو آ کر کہتا