حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 388
حقائق الفرقان ۳۸۸ سُوْرَةُ لُقُمْنَ اس حکمت کی ابتدا یہ ہے کہ ان اشكر لله۔ اللہ کا شکر گزار ہو۔ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۰۵ صفحه (۳) ان آیات کریمہ پر غور فرمائیے اور داد دیجیئے۔ نہ صرف داد بلکہ قبول فرمائیے۔ میں آپ کو حق کی طرف بلاتا ہوں اور بے انصافی کے سخت و بال سے آگاہ کرتا ہوں۔ دیکھو! مرنا ہے اور بھلائی اور برائی کا نتیجہ پانا ہے۔ کیا یہ دور از قیاس ہے؟ انصاف سے کہیئے ۔ بلکہ یہ قصہ تمام بھلائیوں کا مجموعی عطر ہے ۔ ہاں بت پرست ناشائستہ کج خلق آدمی اس کو دور از قیاس کہے تو ممکن ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۷،۵۶) ۱۴ - وَإِذْ قَالَ لُقْمَنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّ الشَّرُكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ۔ ترجمہ ۔ اور جب لقمان نے کہا اپنے بیٹے سے جب وہ اس کو نصیحت کرتا تھا، اے میرے پیارے بیٹے ! شریک نہ ٹھہرانا کسی کو اللہ کا ۔ کچھ شک نہیں کہ شرک بڑا ہی ظلم ہے۔ تفسیر - الشرک ۔ شرک کے معنے سانجھی بنانا۔ اللہ کی ذات، صفات، افعال ، عبادت میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۲۰۱) ہم نے لقمان کو حکمت ( اپنی پہچان ) دی کہ تو اللہ کا شکر گزار ہو اس لئے کہ جو شکر گزار ہوا اس میں اسکا اپنا فائدہ ہے۔ اور جس نے کفرانِ نعمت کیا وہ جان لے کہ اللہ غنی ہے تعریف کیا گیا۔ اور جب لقمان نے وعظ کرتے اپنے بیٹے سے کہا۔ اے پیارے بیٹے اللہ سے شرک مت کر کیونکہ شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۵۶ حاشیہ ) حضرت لقمان کی نصیحت بیٹے کیلئے جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں درج فرمایا ہے تا کہ لوگ اس پر عمل کریں۔ اس میں دس احکام ہیں۔ (۱) شرک سے مجتنب رہو۔ (۲)۔ والدین سے حسن سلوک کرو ۔ سوائے حکم شرک کے ان کے سب حکم مانو ۔ (۳) علم النبی پر ایمان رکھو کہ وہ تمہاری ہر ایک حرکت سے واقف ہے۔