حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 384 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 384

حقائق الفرقان ۳۸۴ سُوْرَةُ لُقُمْنَ نہ ہوئی فرمایا۔ اسْلَمْتَ عَلَى مَا اسْلَفتَ (۴) ۔ ایک بدکار نے کتے کو دیکھا۔ کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے رحم کر کے موزہ اتارا اور کنویں سے بھر کر اسے پانی پلایا۔ خدا نے نیکی کی راہ پر ایسا ڈالا کہ وہ جنتی ہو گیا (الحدیث ) پس احسان کرنے والوں کو قرآن مجید خوب موجب ہدایت و رحمت ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰) ۹ ۶۰۵ - الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّکٰوةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ - أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - رجمہ: ترجمہ ۔ جو نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں اور زکوۃ دیا کرتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں ۔ یہی لوگ اپنے رب کے بتائے ہوئے راستہ پر ہیں اور یہی مظفر و منصور ہوں گے۔ ہیں۔ تفسیر سورۂ بقر کے ابتدا میں بھی قریباً یہی آیات ہیں۔ میں نے دیکھا ہے۔ (۱) ۔ جولوگ دعاؤں کے قائل نہیں۔ (۲)۔ غیب الغیب رنگ میں کسی مالک خالق کے قائل نہیں ۔ (۳)۔ داد و دہش کی عادت نہیں رکھتے وہ کبھی کتب الہیہ سے متمتع نہیں ہوتے ۔ اسی واسطے فرمایا ۔ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - (البقرة: ٢، ٣) سورہ یوسف میں ہے ۔ وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّةَ اتَيْنُهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۖ وَ كَذلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِينَ - (یوسف : ۲۳) جس سے ظاہر ہے کہ ہر حسن کو حکم و علم بخشا جائے گا۔ بِالْآخِرَةِ - جزا وسزا غیب میں ہے۔ عَلَى هُدًى ۔ ہدایت پر سوار ہو جاتے ہیں۔ اور منزل مقصود پر مظفر و منصور پہو؟ پر مظفر و منصور پہونچیں گے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰) ا تو نے ان نیکیوں کی وجہ سے اسلام قبول کیا ہے جو تو پہلے کر چکا ہے ۔ ۲ سیدھی راہ چلانے والی ہے اللہ سے ڈرنے والوں کو ۔ جو لوگ اللہ کو مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں اور ٹھیک نماز پڑھا کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں۔ سے اور جب یوسف اپنی جوانی کو پہنچا تو ہم نے اس کو جو کچھ سکھا یا وہ مضبوط علمی باتیں تھیں اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہمارے دیکھنے والوں نیکو کاروں کو۔