حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 383 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 383

حقائق الفرقان ۳۸۳ سُوْرَةُ لُقُمْنَ سُورَةُ لُقُمْنَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ لقمان کو ( اس ) اللہ جامع جمیع کمال کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے تمام اسباب مہیا کر دیئے اور محنت کرنے والوں کو صلہ دینے کو تیار ہے۔ یہ سورہ قرآن شریف کی پہلی سورہ بقر کے ساتھ مضامین میں بہت ملتی ہے۔ ترتیب عبارت اور الفاظ اکثر ان دونوں سورتوں کے ایک ہی ہیں۔ ناظرین مقابلہ کر کے دیکھیں اور لطف اٹھائیں۔ ( بدر جلد نمبر ۲۱ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) - ۲ تا ۴- الم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ الْحَكِيمِ - هُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ ترجمہ ۔ میں اللہ ہوں جو بذریعہ جبرئیل کے محمد پر وحی بھیجتا ہوں۔ کہ یہ آیتیں ہیں حکمت والی کی۔ کتاب کی ۔ ہدایت و رحمت ہے محسنوں کے لئے۔ کتاب کو تفسیر - الله - انا اللهُ أَعْلَمُ - الْحَكِيم - حق و حکمت سے بھری ہوئی۔ بڑی مضبوط باتوں والی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ء صفحه ۲۰۰) لِلْمُحْسِنِينَ ۔ جن میں احسان کا مادہ ہے۔ ان کیلئے ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احسان کے معنے کئے ہیں۔ آنْ تَعْبُدَ رَبَّكَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَ إِن لَّمْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ (الحديث) ۲۔ دوسرے سے سلوک ونیکی۔ ایک یہودی کسی مسلمان کے پڑوس رہتا اور کوٹھے پر جانوروں کو دانے ڈالتا ۔ اس مسلمان نے کہا کہ تیرا عمل بے فائدہ ہے ۔ مگر آخر اسی نے مکہ کا حج کرتے دیکھا اور یہودی نے جتایا کہ یہ اس خیرات کا اجر ہے۔ (۳)۔ ایک صحابی نے اپنی اونٹوں کی قربانی کا ذکر کر کے حضور نبوی میں عرض کیا کہ وہ شاید قبول ے اپنے رب کی اس طرح عبادت کر گویا تو اسے دیکھ رہا ہے اور اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو پھر یہ گمان ہو ) کہ وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔