حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 382
حقائق الفرقان ۳۸۲ سُورَةُ الرُّومِ ۵۸- فَيَوْمَئِذٍ لَا يَنْفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتْهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ - ترجمہ تو اس دن فائدہ نہ دیں گی ان ظالموں کو ان کی عذر خواہیاں اور نہ اُن کو ہماری دہلیز نصیب ہوگی۔ تفسیر - لا يَنْفَعُ ۔ دنیا میں تو انسان بہت سے عذر حیلے تراش کر بیچ بھی سکتا ہے۔ مگر خدا کے حضور اس قسم کے عذر و حیلے نفع نہ دیں گے ۔ يُسْتَعتَبون ۔ یہ عقبہ سے ہے پس معنے ہوئے کہ وہ عتبہ دروازہ پر آنے نہ دیئے جاویں گے یعنی وہ چوکھٹ پر پھٹکنے نہ دیئے جائیں گے۔ یہ عمدہ معنے ہیں مگر یہ معنے یہی ہیں کہ ان پر جو عتاب کیا جاتا ہے اس کا وہ شکوہ کریں گے تو وہ شکوہ رفع نہ کیا جاوے گا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰) ۵۹ - وَلَقَدْ ضَرَبُنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلِ وَلَئِنْ جِئْتَهُمْ بِآيَةٍ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنْتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَ - ترجمہ اور ہم نے بیان کر دی ہیں اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر قسم کی اعلیٰ درجہ کی باتیں اور اگر تو اُن کے پاس لائے کوئی نشان تو کا فرضرور کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہی ہو۔ تفسیر - مِنْ كُلِّ مَثَل - مثل مثال کو نہیں کہتے بلکہ اس کے دو معنے ہیں (1) حالت جیسے فرمایا۔ مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا - یعنی ان کی حالت (ب) مثل کسی چیز کی ایسی حالت بیان کرنا کہ اس سے دوسری چیز کی حالت کھل جائے چنانچہ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَارًا کی حالت بیان کر کے منافقوں کی اندرونی حالت کھولی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ / اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۰۰)