حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 380
حقائق الفرقان ۳۸۰ سُورَةُ الرُّومِ اور وہ یقین کرتے ہیں کہ اب یہ روحانی مردے زندہ نہ ہو سکیں گے اور اب اس بنجر میں کوئی پودہ سرسبز نہ ہوگا۔ مگر خدا تعالیٰ اپنی رحمت کی بارش سے اس زمین کو زندہ کرتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۹) ۵۱- انْظُرُ إِلَى اثْرِ رَحْمَتِ اللهِ كَيْفَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۖ إِنَّ ذَلِكَ لمُحْيِ الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ ۔ پس دیکھو رحمت الہی کے آثار کی طرف کہ زمین کو کس طرح زندہ کیا اس کے مرے پیچھے۔ کچھ شک نہیں کہ وہ مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے اور وہ تو ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ تفسیر - كُلّ شَیءٍ ۔ ہر چاہی ہوئی بات پر خدا تعالیٰ نے جہاں اپنی قدرت کی وسعت کا ذکر کیا ہے وہاں ساتھ ہی اس کو ارادہ و مشیت سے مقید کیا ہے ۔ فَقَالَ لِمَا يُرِيدُ (هود: ۱۰۸) يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ (ال عمران : ۴۱) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۴ مورخه ۲۵ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۹) ۵۶ - وَ يَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ كَذلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ ترجمہ اور جس دن الساعة قائم ہو گی تو قطع تعلق کرنے والے قسمیں کھائیں گے کہ وہ دنیا میں نہیں رہے بغیر ساعت کے۔ اسی طرح وہ بھٹکتے پھرتے تھے۔ تفسیر ۔ اس سے پہلے رکوع میں روحانی مردوں کے زندہ کرنے کا ذکر تھا۔ اب حشر اجساد کے متعلق مشرکوں کو دنیوی زندگی کے مختلف مراتب یاد کرا کے ثبوت دیتا ہے۔ دلائل دو قسم ہیں۔ ایک امکانی ( جس سے یہ ثابت ہو کہ ایسا ہونا ممکن ہے ) دوسری قسم جس سے کسی چیز کا بالضرور ہونا ثابت ہو۔ زمین مردہ کے زندہ ہونے کا بیان قیامت کی امکانی دلیل ہے ۔ اب اور دلیل دیتا ہے کہ تم پہلے کیسے ضعیف ناتواں ہوتے ہو۔ پھر کیسے طاقتور پھر ضعیف واضعف ۔ اس سے ثابت ہوا کہ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْقَدِيرُ (الروم : (۵۵) یعنی خدا ہر چیز کے بنانے اور بگاڑنے کا علم اور اس پر قدرت ا کر سکتا ہے جو چاہتا ہے۔ ۲ دیتا ہے ۔۔۔ جو چاہتا ہے۔ سے وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہی بڑا جاننے والا صاحب قدرت ہے۔