حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 29
حقائق الفرقان ۲۹ سُورَةُ مَرْيَمَ شیاطین ان باتوں کو نہیں مانتے اور دوسروں کو بھی اس پاک گروہ کے خلاف بھڑکاتے ہیں ۔ الم تر ۔ کیا تم یہ بھی جانتے ہو۔ تورهم - اکساتے۔ابھارتے۔ اغراء۔ عَلَى الْكَفِرِينَ ۔ پہلے انسان اپنے اندر کفر کی حالت پیدا کرتا ہے۔ پھر شیطان اس پر آتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵ - ۱۶۶) ۸۷،۸۶ - يَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِينَ إِلَى الرَّحْمَنِ وَفَدًا وَ نَسُوقُ الْمُجْرِمِينَ إِلَى جَهَنَّمَ وِرُدًا - ترجمہ ۔ ہم متقیوں کو جمع کریں گے رحمان کے (یعنی اپنے ) نزدیک مہمان بنا کر ۔ اور ہانکیں گے جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کو پیاسے ۔ تفسير وفدا ۔ جیسا کہ بادشاہ کے پاس ایلچی آتے ہیں۔ وردا ۔ پیاسا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶) تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۶) ۸۸ - لَا يَمْلِكُونَ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا - ترجمہ ۔ وہ سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے ہاں وہ لوگ جنہوں نے رحمن سے عہد لے لیا۔ تفسیر - مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَنِ عَهْدًا ۔ دوسرے مقام پر فرماتا ہے کہ ۲۵ پارہ سورہ زخرف اخیر رکوع میں وَ لَا يَمْلِكُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (الزخرف: (۸۷) یعنی وہ شفیع ہوگا ۔ جو آج کل حق کی گواہی دے رہا ہے اور اسے سب جانتے ہیں یعنی سید نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۶) لے اور وہ تو کچھ اختیار نہیں رکھتے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا شفاعت کرنے کے لیے مگر ہاں جس نے گواہی دی سچی اور وہ جانتے ہیں ۔