حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 373
حقائق الفرقان ۳۷۳ سُورَةُ الرُّومِ تفسیر پس درست رکھ مخاطب اپنے آپ کو سچے د دین پر اور وہ یہ ہے کہ انسان سب سے قطع تعلق کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف جھک جاوے اور تمام اقوال و افعال ، حرکات وسکنات اسی کی محبت سے صادر ہوں۔ یہی الہی فطرت کے مطابق بات ہے۔ جس پر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا۔ البی اندازہ کو بدلا نا نہ چاہیے۔ یہی پکا اور ٹھیک دین ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۴ - ۲۱۵) فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۔ اسلام کے تمام احکام فطرت کے مطابق ہیں ۔ مصنوع سے صانع کی طرف اعمال کی جزا کا اعتقاد ۔ ہر چیز کا ایک اندازہ میں ماننا۔ اندرونی تحریکوں کا متبع ہونا سب مانتے ہیں ۔ اور یہی اصولِ اسلام ہیں ۔ چوروڈا کو زانی اپنے لئے وہ فعل پسند نہیں کرتا جو دوسروں سے کرتا ہے۔ یہ فطرت کی گواہی ہے اسلام کے احکام پر ۔ فَرِحُونَ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۳) مِنَ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَ كَانُوا شِيَعًا كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ ترجمہ ۔ جنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کیا اپنے دین کو اور ٹکڑیاں ٹکڑیاں ہو گئیں ۔ سب فرقے اپنے پاس والی چیز پر خوش ہیں۔ تفسیر وَكَانُوا شِيَعًا ۔ خوب یا درکھو کہ اسلام ایک ہی راہ ہے۔ دو ہر گز نہیں ۔ یہ راہ حق کی تڑپ دلی دعاؤں ، صدقہ و خیرات ، تقوی سے ملتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸) ۴۲ - ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمُ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ - ترجمہ ۔ ظاہر ہو گیا فساد خشکی اور تری میں ۔ لوگوں ہی کے کرتوتوں سے تا کہ ان کو کچھ مزہ چکھائے جو یہ کرتوت کر رہے ہیں اس لئے کہ وہ لوٹ آئیں ۔ تفسیر - ظهر ۔ غالب ہو گیا ہے۔