حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 372 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 372

حقائق الفرقان ۳۷۲ سُورَةُ الرُّومِ 66 ذات پر آسان ہے۔جس نے ” جب کچھ نہ تھے تو تمہیں بنالیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸) ۲۹ - ضَرَبَ لَكُم مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ هَلْ لَكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَكُمْ فَانْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمُ انْفُسَكُمْ كَذلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ ایک مثال بیان فرمائی ہے تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے جن چیزوں کے تمہارے ہاتھ مالک ہیں کیا ان میں سے کوئی شریک ہے اس چیز میں جو ہم نے تم کو دی تو تم سب اس میں برابر ہو جاؤ بلکہ تم ان سے ڈرو جیسا اپنوں سے ڈرتے ہو۔ ہم اسی طرح تفصیل وار بیان کرتے ہیں ان کے لئے جو عقل رکھتے ہیں ۔ تفسیر ۔ هَلْ لَكُمْ ۔ تم اپنے غلاموں کو اپنے ساتھ برابر کا شریک نہیں قرار دیتے اور نہ تم ان سے ایسا ڈرتے ہو جیسے اپنے غیروں سے۔ تو اللہ کے کاموں میں مخلوق برابر کیونکر ہوسکتی ہے۔ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ - اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کئی طرح پر تو حید سکھاتا ہے۔ بعض وقت اسکی تدابیر کو مفید و با برکت نہیں ہونے دیتا ۔ اور جس راستہ سے اس کو رزق ملتا ہے۔ اسے بند کر دیتا ہے تا وہ سمجھ لے کہ یہ تمام آمد خدا کے فضل سے ہے۔ کسی کی لیاقت قابلیت یا کسی کی امداد کا نتیجہ نہیں یہ نکتہ حضرت صاحب نے مجھے بتایا تھا مومن کو چاہیے کہ ایسے موقعوں میں اللہ کی حکمتوں پر ایمان لائے اور گھبرائے نہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸) ۳۱- فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا فِطْرَتَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ تو تو اپنی توجہ دین ہی پر مضبوط کر سب سے الگ ہو کر اللہ ہی کا طرفدار بن کر لوگوں کو اللہ نے جس پر پیدا کیا وہی اصلی فطرت ہے ۔ اللہ کی بنائی ہوئی خلق کو تبدیل نہیں ۔ یہی مضبوط اور پائیدار دین ہے لیکن بہت سے آدمی جانتے ہی نہیں ۔