حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 369
حقائق الفرقان ۳۶۹ سُورَةُ الرُّومِ اعراض لازمہ اور دوسری قسم انسان کے اعراض مفارقہ ۔ انسان کے اعراض لازمہ میں اسکی رنگت ، بول چال ، اشکال و خطوط ہیں۔ ان ترابی ذرات سے مختلف انسان اگر ایک ہی رنگت ایک ہی آواز ۔ ایک ہی بول چال ۔ ایک قسم کی اشکال اور خطوط رکھتے ۔ تو کیا ہم دوست کو دشمن سے ممتاز کر لیتے ؟ کیا رات میں بلکہ دن میں کچھ اپنے اور پرائے کا تفرقہ کر سکتے ؟ ہرگز ہرگز نہیں ۔ پس جس غالب طاقت نے یہ تفرقہ کر دیا وہ معدوم نہیں ۔ بلکہ وہ موجود اور اس قابل ہے کہ اس کی نسبت کہیں سُبْحَنَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ - وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ (الروم : ١٨، ١٩) ۔ اور انسانی شخص کے اعراض مفارقہ میں سونا اور جاگنا ، حرکت ، سکون ، کمانا وغیرہ وغیرہ ہیں جن 6 کی طرف اشارہ فرماتا ہے۔ وَ مِنْ أَيْتِهِ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُمْ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايْتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ (الروم: ۲۴) ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۲۸ تا ۱۳۱) وَ لَهُ الْحَمْدُ ۔ جیسے فَسُبْحَنَ اللهِ سے سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ پڑھنے کا ارشاد معلوم ہوتا ہے۔ ایسا ہی نماز میں الْحَمدُ پڑھنے کا حکم ہے۔ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْبَيْتِ ۔ اچھوں سے برے اور بروں سے اچھے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ مِنْ تُرَابِ ۔ مٹی میں بیج ہوتے ہیں ۔ کھیتیاں پکتی ہیں ۔ وہ کھاتے ہیں۔ خون پیدا ہوتا ہے پھر نطفہ ۔ پھر انسان ۔ مِنْ انْفُسِكُمْ ۔ تمہاری جنس میں سے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸) لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا - یاد رکھو بیبیاں اس لئے ہیں کہ ان سے آرام پاؤ۔ بہت بد بخت ہیں وہ جو بی بی کو دکھ سمجھیں ۔ ے اور اس کے نشانوں سے ہے تمہارا رات کو سونا اور دن کو اس کے فضل کی تلاش کرنا۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں سننے والوں کے لئے۔