حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 365
حقائق الفرقان ۳۶۵ سُورَةُ الرُّومِ ١٠ - أَوَ لَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَ آثَارُوا الْأَرْضَ وَ عَمَرُوهَا أَكْثَرَ مِمَّا عَمَرُوهَا وَ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَ لكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ - - ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ سیر نہیں کرتے ملک میں کہ دیکھتے کہ ان کے پہلوں کا کیا انجام ہوا وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے زمین کو درست کیا اور اس کو آباد کیا اس سے بھی زیادہ یعنی جس قدر اے منکر و ! تم نے آباد کیا اور ان کے پاس آئے ہمارے رسول کھلے کھلے نشان لے کر پس اللہ ایسا تو نہیں جو اُن پر ظلم کر پر ظلم کرے لیکن وہ اپنی جانوں پر آپ ہی ظلم کرتے تھے۔ تفسیر ۔ وَ آثَارُوا الْأَرْضَ ۔ ان لوگوں نے بڑے بڑے کام کئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر عالی شان مکان بنائے۔ اور پھر وہاں کنوئیں لگوائے ۔ محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ ایک عمارت کے کتبہ سے معلوم ہوا کہ تیس لاکھ سال سے بنائی گئی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۸) ۱۲ - اللهُ يَبْدَوُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ - ترجمہ - اللہ اللہ ہی نابود سے بود کرتا ۔ بود کرتا ہے۔ پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے بار بار بناتا ہے پھر اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے۔ تفسیر - يَبْدُوا الخَلْقَ - نابود کو بود کرتا ہے۔ لَمْ يَكُ شَيْئًا (مریم:۶۸) مریم: ۶۸) سے ثابت ہوتا ہے کہ مادہ بھی خدا نے پیدا کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۸) ثم يعيده - ہر وقت آدمی خلق ہوتا رہتا ہے ۔ ہر روز ہما را گوشت پوست خون نیا ہوتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) ١٦- فَأَمَّا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ تُحْبَرُونَ - ترجمہ ۔ تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو وہ باغ میں ہوں گے اور ان کی بڑی خاطر داری لے جب وہ کچھ بھی نہ تھا۔