حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 360 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 360

حقائق الفرقان ۳۶۰ سُوْرَةُ الْعَنْكَبُوتِ تو وہ ضرور کہیں گے اللہ ہی نے کیا ۔ کہہ دے الحمد للہ ۔ ان میں کے بہت سے بے عقل ہی ہیں۔ تفسير - مِنَ السَّمَاءِ ۔ بادلوں سے ( ضمیمہ اخبار بدر قادیا اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ راگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷ ) ۶۵ - وَمَا هُذِهِ الْحَيُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَ لَعِبٌ وَ إِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ جو چیزیں اللہ سے غافل کر دیں اور بے حقیقت ہوں وہ دنیا کی زندگی ہی ہے اور آخرت کا گھر تو سدا کی زندگی کا گھر ہے کاش وہ لوگ جانتے ۔ تفسیر - الحيوة الدنيا ۔ یہ ور لی زندگی کھو ۔ جس چیز میں شغل رکھنے سے انسان اللہ سے راست بازوں سے غافل ہو جاوے۔ لعب ۔ بے حقیقت بات ۔ جس کی تہہ میں کوئی سچائی اور پاک نتیجہ نفع رساں بات نہ ہو۔ صوفیاء نے لکھا ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ ہر شام کو سونے کے وقت اپنے نفس کا محاسبہ کرے کہ میں نے جو کام کئے وہ لہو ولعب تو نہ تھے ۔ الْحَيَوان ۔ حقیقی زندگی ۔ حیات طیبہ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) ۶۶، ۶۷ ۔ فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۚ فَلَمَّا نَجْهُمُ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَهُمْ وَ لِيَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ - وقفة ترجمہ ۔ پھر جب وہ سوار ہوتے ہیں کشتیوں میں تو اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں خالص کرتے ہوئے اسی کی اطاعت کو پھر جب ان کو بچا لاتا ہے اللہ خشکی کی طرف تو پھر وہ شرک کرنے لگتے ہیں۔ تا کہ ہمارے دیئے ہوئے کی ناشکری کریں ہاں فائدہ اٹھا لیں تھوڑ اسا پھر آگے چل کر معلوم کر لیں گے۔ تفسیر - دعوا الله ۔ جب انسان اپنے منصوبوں سے عاجز آ جاتا ہے۔ تو پھر ہار کر اللہ سے دعا