حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 358 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 358

حقائق الفرقان ۳۵۸ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً - لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آیت کا جواب ہے۔ ۵۶ - يَوْمَ يَغْشُهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ جس دن ان کو چھپالے گا عذاب ان کے اوپر سے اور ان کے نیچے سے اور کہنے والا کہے گا کہ چکھو جیسا تم کیا کرتے تھے۔ تفسیر - مِنْ فَوْقِهِمْ ۔ باہر سے لوگ آئیں گے یا آسمان سے مراد ہے۔ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ - (۱) ۔ نوکروں چاکروں کے ذریعے (۲)۔ زلزلہ وغیرہ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) ۵۷- يُعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِ وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ - ترجمہ ۔ اے میرے ایمان والے بندو ! میری زمین کشادہ ہے۔ میری ہی عبادت کرو۔ تفسیر - ارضِی وَاسِعة - مومن اگر ایمان بچانے کیلئے کسی زمین کو چھوڑے تو اللہ اس کو بہتر سے بہتر بدلہ دے گا۔ صحابہ کرام کی مثال موجود ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) إِنَّ أَرْضِی وَاسِعَة - جس جگہ میں جس مجلس : میں جس حالت میں جس خوراک میں غفلت ہوا سے چھوڑ دینا چاہیے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۳) ۶۰۰۵۹- وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَنُبَوِّئَنَّهُم مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا نِعْمَ أَجْرُ الْعَمِلِينَ الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ - ترجمہ ۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور بھلے کام کئے ہم ان کو ضرور جگہ دیں گے جنت کے بالا خانوں میں بہہ رہی ہیں ان میں نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ کیا ہی اچھا بدلہ ہے نیکو کاروں کا جا اروں کا ۔ جنہوں نے صبر کیا اور اپنے رب پر بھروسہ کیا۔ تفسیر محرفًا ۔ اونچے مقام ۔