حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 355 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 355

حقائق الفرقان ۳۵۵ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ مکہ والوں سے بھی کچھ اس پر ایمان لانے والے ہیں اور ہماری نشانیوں ( معجزوں ) کا کافروں کے سوا کوئی منکر نہیں ۔ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱) آتَيْنَهُمُ الْكِتب - بائبل و دیگر کتب الہیہ مختلف مذاہب کو پڑھ کر قرآن مجید پر ایمان لانے کی تحریک ہوتی ہے اور وہ اس پر ایمان لاتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۷) ۵۰،۴۹ - وَ مَا كُنْتَ تَتْلُوا مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتٰبِ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذَا لارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ - بَلْ هُوَ ايْتُ بَيِّنَتْ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِأَيْتِنَا إِلَّا الظَّلِمُونَ - ترجمہ ۔ اور نہ تو تو پڑھتا تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ اپنے سیدھے ہاتھ سے اس کو لکھتا تھا۔ ایسا ہوتا تو یہ ضرور شبہ کرتے جھوٹے ۔ بلکہ یہ قرآن شریف روشن آیتیں ہیں ان لوگوں کے نزدیک جن کے صدر مقام ( یا دل ) میں عقل و علم رکھا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا تو وہی انکار کرتے ہیں جو ظالم ہیں۔ تفسیر۔ تو اس وقت سے پہلے لکھا پڑھا نہیں تھا۔ ایسی بات ہوتی تو یہ جھوٹے دھوکا کھاتے ۔ کیا معنے اب دھوکے کے باعث منکر نہیں ۔ صرف ضد اور ہٹ اور عداوت کے سبب سے منکر ہورہے ہیں ۔ بے ریب وہ (قرآن) کھلی نشانیاں ہیں۔ علم والوں کے لئے اور ہماری نشانیوں سے وہی منکر ہیں : جو بڑے ظالم ہیں ۔ ( ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲،۲۱) ۵۱- وَقَالُوا لَوْ لَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيْتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللَّهِ وَ إِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ اور وہ کہتے ہیں اس نبی پر نشانات کس لئے ہیں اتارے گئے اس کے رب کی طرف سے۔ جواب دے دے سوائے اس کے ہیں نشانات تو اللہ ہی کے اختیار کی بات ہے اور میں تو صرف کھلا ہوا ڈرانے والا ہی ہوں۔