حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 353 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 353

حقائق الفرقان ۳۵۳ سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ کے ذکر کی مسجدوں کو رقص و سرود کی محفلیں نہیں بنایا اور یہاں تک احتیاط کی کہ تصاویر اور مجسمہ بنانے کی اور مسجدوں میں موہم بالشرک نقش و نگار کرنے کی قطعی ممانعت کر دی کہ ایسا نہ ہو یہی مجاز رفتہ رفتہ مبدل حقیقت ہو کر اور یہی مجسمی معبودی تماثیل بن کر توحید کے پاک چشم کو مکدر کر ڈالیں ۔ جب ہم ایک خوش قطع گرجا میں عیسائی جھنڈ کو بزعم عبادت جمع ہوئے دیکھتے ہیں۔ سجے سجائے بنے ٹھنے۔ نیٹوانیاں اور گوری گوری اور پانیاں قرینے سے کرسیوں پر ڈٹی ہوئیں ۔ اس وقت ہمیں عیسائیوں کا یہ فقرہ کہ مسلمانوں میں صرف رسمی اور مجازی عبادت ہے بڑا حیرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔ یقینا اہل اسلام کی غیور طبیعت نصاری کی اس حقیقت سے آشنا ہونے کی کبھی کوشش نہ کرے گی۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۱) نماز ظاہری پاکیزگی ، ہاتھ منہ دھونے اور ناک صاف کرنے اور شرمگاہوں کو پاک کرنے کے ساتھ یہ تعلیم دیتی ہے کہ جیسے میں ان ظاہری پاکیزگی کو ملحوظ رکھتا ہوں ۔ اندرونی صفائی اور پاکیزگی اور سچی طہارت عطا کر اور پھرا اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور سبحانیت ، قدوسیت ، مجددیت پھر ربوبیت - رحمانیت - رحیمیت اور اس کے ملک و ملک میں تصرفات اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد کر کے کہ اس قلب کے ساتھ ماننے کو طیار ہوں سینہ پر ہاتھ رکھ کر تیرے حضور کھڑا ہوتا ہوں ۔ اس قسم کی نماز جب پڑھتا ہے تو پھر اس کی وہ خاصیت اور اثر پیدا ہوتا ہے جو اِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ میں بیان ہوا ہے پھر پاک کتاب کا کچھ حصہ پڑھے اور رکوع کرے اور غور کرے کہ میری عبودیت اور نیاز مندی کی انتہا بجز سجدہ کے اور کوئی نہیں ۔ جب اس قسم کی نماز پڑھے تو وہ نیاز مندی اور سچائی جب اعضاء اور جوارح پر اپنا اثر کر چکی تو اور جوش مارکر ترقی کرے گی اور اس کا اثر مال پر پڑے گا۔ الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵) صلوۃ کیا ہے؟ اس کا جواب خود اللہ تعالیٰ نے اپنی پاک کتاب میں دیا ہے إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ (العنكبوت : ۴۶) نماز تمام بے حیائیوں اور بدکاریوں سے روکتی ہے پس اگر نماز پڑھ کر بھی بے حیائیاں اور بدیاں نہیں رکتی ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ ابھی تک نماز اپنے اصل مرکز پر نہیں