حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 26

حقائق الفرقان ۲۶ سُورَةُ مَرْيَمَ گے۔ اس کی تفصیل فرماتا ہے کہ متقیوں کو بچائیں گے اور ظالموں کو دوزخ میں بھیجوائیں گے۔ اس وقت معلوم ہوگا کہ یہ ظاہری دکھلاوے کا ساز و سامان کہاں تک کسی کے کام آنے والا ہے یہاں تک کہ اس دنیا میں بھی یہ چیزیں ان کو حقیقی عزت نہیں دے سکیں۔ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا کہ آپ کے قرآن میں نمرود حضرت ابراہیم کے مقابل کا ذکر ہے۔ حالانکہ وہ کوئی شخص نہیں ہوا۔ میں نے کہا یہی تو اعجاز قرآنی ہے کہ اس مد مقابل کا نام نہیں لیا۔ گویا بتلا دیا کہ یہ ایسا بے نشان کیا جاوے گا کہ ایک زمانہ میں اس کی ہستی سے بھی انکار کیا جائے گا۔ اس کے خلاف حضرت ابراہیم کو دیکھو کہ مجوس، عیسائی، یہودی، مسلمان سب ہی اس کا نام اس کا نام عزت سے ۔ لیتے ہیں ۔ اور اس کی اولا د تمام روئے زمین پر موجود ہے ۔ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام نامی پانچ بار تو چھتوں پر بآواز بلند پکارا جاتا ہے اور پھر کس عزت کے ساتھ ۔ مگر کیا کوئی عتبہ، ربیعہ، شیبہ، ابو جہل اور پھر امام حسین کے مقابل یزید کی اولاد ہونے کی طرف بھی اپنے تئیں منسوب کرتا ہے یاد رکھو آرام کی زندگی کے لئے یہ چالاکیاں، یہ ساز و سامان کی حرص مفید نہیں ۔ بلکہ قرآن مجید کی سچی فرمانبرداری کرو۔ میرا تو اعتقاد ہے کہ اس کتاب کا ایک رکوع انسان کو بادشاہ سے بڑھ کے اہ سے بڑھ کر خوش قسمت بنا دیتا ہے۔ جس باغ میں میں رہتا ہوں اگر لوگوں کو خبر ہو جاوے تو مجھے بعض دفعہ خیال گزرتا ہے کہ میرے گھر سے قرآن نکال کر لے جاویں۔ مسلمانوں کے پاس ایسی مقدس کتاب ہوا اور پھر وہ تکالیف میں مشکلات میں پھنسے ہوں ۔ ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱) ۶۸ ۶۹ - اوَلَا يَذْكُرُ الْإِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ يَكُ شَيْئًا فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيْطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا - ترجمہ ۔ کیا یہ آدمی یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اسے پہلے پیدا کیا ہے جب وہ کچھ بھی نہ تھا۔ پس تیرے رب کی قسم ہے ہم ضرور جمع کریں گے ان کو اور شیاطین کو پھر ان کو لا کر حاضر کریں گے جہنم کے پاس گھٹنوں پر گرے ہوئے۔ تفسیر ۔ أَو لَا يَذْكُرُ - لَسَوْفَ اخْرَج کا جواب دیتا ہے کہ پہلے بھی تم لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْ كُورًاہی تھے۔ -