حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 344
حقائق الفرقان الله لدله سُورَةُ الْعَنْكَبُوتِ اور انہوں نے ثبات قدم استقلال اور صبر کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا اور پھر با مراد نہ ہوئے ہوں ۔ ایسی ایک بھی نظیر نہ ملے گی۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۴) دنیاوی علوم وفنون کی تحصیل کے لئے غور کرو کہ ابجد شروع کر کے ایم اے کی ڈگری تک پھر امتحان مقابلہ، ڈالیاں دینے اور دوسرے اخراجات ضروریہ، خرید کتب وغیرہ میں کس قدر محنت ، وقت اور روپیہ صرف ہوتا ہے۔ اور ہم کرتے ہیں۔ مگر اس کے بالمقابل قرآن کریم کو اپنا دستور العمل بنانے کے واسطے ہم اس کے پڑھنے اور سمجھنے کے واسطے کس قدر محنت اور کوشش اور روپیہ ہم نے خرچ کیا ہے؟ اس کا جواب یہی ہوگا کہ کچھ بھی نہیں ۔ اگر اس کے واسطے ہم عشرِ عشیر بھی خرچ کرتے تو خدا تعالیٰ کے فضل و رحمت کے دروازے ہم پر کھل جاتے ۔ مسلمانوں کے افلاس ان کی تنگ دستی اور قلاشی کے اسبابوں پر آئے دن انجمنوں اور کانفرنسوں میں بحث ہوتی اور بڑے بڑے لیکچرار اپنی طلاقت لسانی سے اس افلاس کے اسباب بیان کرتے ہیں۔ میں نے بھی ان لیکچروں کو پڑھا ہے اور مسلمانوں کے افلاس کے اسباب پر بھی غور کی ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۴ء صفحه ۴) ٦- مَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ اللهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَاتٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ - ترجمہ ۔ جو شخص امید رکھتا ہے اللہ سے ملنے کی تو کچھ شک نہیں کہ اللہ کا وعدہ ضرور ہی آنے والا ہے اور اللہ ہی بڑا سننے والا ہے جو وہ برا حکم کرتے ہیں اور بڑا جاننے والا ہے جو ان کی آرزوئیں ہیں ۔ تفسير - مَنْ كَانَ يَرْجُوا يَرْجُوا کے معنے يَخَافُوا کے بھی ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۶) وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ اور جو شخص محنت اٹھاتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے محنت اٹھاتا ہے کچھ شک نہیں کہ اللہ غنی ہے سب جہانوں سے ۔ تفسير - فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ -- کوئی خدا اور رسول کیلئے محنت کرے ۔ وہ درحقیقت اپنے لئے ہی محنت کرتا ہے۔ بھلا خدا تعالیٰ کا وہ کیا گھٹا بڑھا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات کسی طرح بھی محتاج نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۳ مورخه ۱۸ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۶ )