حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 338
حقائق الفرقان ۳۳۸ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ہم کو ملتا جیسا قارون کو ملا ہے کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا صاحب نصیب بھاگوان ہے ۔ تفسير - فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ - آخر حضرت موسی نے کہا آؤ خدا کے حضور نذر گزاریں اور دعا کریں کہ جو شریر ہے وہ ہلاک ہو جائے ۔ حضرت موسیٰ نے حکم دیا کہ سب لوگ قارون سے اپنے خیمے الگ کریں۔ اڑھائی سو آدمی نے کہا۔ ہم تو قارون کے ساتھ رہیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴) - فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِينَ - ترجمہ ۔ پھر ہم نے ذلیل کر دیا مٹی میں ملا دیا اس کو اور اس کے گھر کو تو کوئی بھی جماعت نہ ہوئی جو اس کی مدد کرتی اللہ کے مقابلہ میں اور نہ وہ خود ہی بدلہ لے سکا ۔ تفسیر ۔ فَخَسَفْنَا ۔ ایک زلزلہ آیا۔ زمین پھٹی اور قارون ہلاک ہوا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴) ۸۴- تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ ہاں آخرت کا گھر ہم ان ہی کو دیں گے جو ملک میں بڑائی اور فساد نہیں چاہتے اور انجام کار تو متقیوں ہی کا ہے۔ تفسیر قرآن مجید کے عجائبات میں سے ایک بات یہ ہے کہ ابتداء خلق کا کوئی وقت نہیں بتایا۔ کیونکہ خالق کون و مکاں کی ذات کی ابدیت وازلیت کے سامنے سنکھ در سنکھ کو آپس میں ضرب دیتے چلے جائیں تو بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتی ۔ پھر جب سے تاریخ قوموں کا ذکر کرتی ہے۔ یہ بات کہیں سے نہ ملے گی کہ راست بازوں کی جماعت ہلاک ہوئی۔ بلکہ یہی دیکھتے ہیں کہ ان کے مخالف تباہ و برباد ہوتے رہے آج نمرود، فرعون وغیرہ کی اولاد کا پتہ لگانا مشکل ہے۔ مگر حضرت ابراہیم کی اولا د دنیا کے تمام حصوں میں پائی جاتی ہے اور حکمران ہے۔ امام حسین کے دشمن یزید کی اولاد کا پتہ