حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 336 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 336

حقائق الفرقان ۳۳۶ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ایسا ہوتا تو بہت نقصان تھا۔ عَمَّا يُشْرِكُونَ بعض صفات میں شریک گردانتے ہیں ۔ بعض تصرف میں ۔ بعض غیر اللہ کو سجدہ کر لیتے ہیں۔ یہ سب شرک ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۴) ۷۴- وَ مِنْ رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ ۔ اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات دن بنائے تا کہ اس میں آرام پاؤ اور اللہ کی مہربانی سے کچھ تلاش بھی کرو مال اور تاکہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔ تفسیر وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نیند سے اٹھتے تو دعا مانگتے الحمد لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانِي بَعْدَ آمَا تَنِی بلکہ کروٹ بدلنے میں بھی شکریہ ادا کرتے یہ ادا کرتے اور لا إِلهَ إِلَّا الله وحدہ پڑھتے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۴) - إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ وَآتَيْنَهُ مِنَ الْكُنُونِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوا بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحُ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ - ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا اور اس نے بغاوت کی ان پر اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ اس کے خزانوں یا کنجیوں سے تھک جاتے تھے کئی طاقتور آدمی ۔ جب قارون سے کہا اس کی قوم نے اترامت کچھ شک نہیں کہ اللہ پسند نہیں کرتا اترانے والوں کو ۔ تفسیر دولتمندی پر ناز و تکبر کرنے والے خدا کے راستبازوں کا ساتھ نہیں دیتے ۔ اس رکوع میں ایک ایسے دولتمند کا ذکر ہے۔ مَفَاتِحَة - جمع مفتح ۔ یعنی اس کے خزانے اور اسباب۔ لا تفرح ۔ اکثر باز نہ ہو جا۔ لے ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے میرے مرنے کے بعد زندہ کیا۔ ے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ ایک ہے۔