حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 331
حقائق الفرقان ۳۳۱ سُوْرَةُ الْقَصَصِ چاہتی ۔ خدا نے کہا۔ بہت اچھا ۔ اب یہ نبوت تمہارے بھائیوں کو ملے گی۔ غار حرا سے بھی مکہ نیچے ہے۔ یہ پیشگوئی باب ۱۸ استثناء میں ہے۔ وو پھر ۳۳ باب میں پیشگوئی ہے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ پھر مدین میں کتاب پیدائش ۱۲ باب سے ۱۷ تک رسول اللہ کا ذکر ہے۔ فرماتا ہے۔ تیرے متعلق یہ تین پیشگوئیاں ہیں کیا تو نے خود تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۲) لکھوا لیں۔ ہر گز نہیں ۔ ۴۷۔ وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَكِنْ رَّحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا أَتْهُمُ مِّنْ نَذِيرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ اور نہ تو حاضر تھا طور کے کنارہ جب ہم نے پکارا اونچی آواز سے لیکن یہ تیرے رب کی مہربانی ہے تا کہ تو ڈراوے ان لوگوں کو جن کے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تجھ سے پہلے اس لئے کہ وہ نصیحت پکڑیں اور بڑے آدمی بن جائیں ۔ تفسیر وَلكِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۔ یہ رحمت ہے تیرے رب کی کہ تجھ کو غار حرا میں ندادی تا کہ تو اپنی قوم کو ڈرائے آنیوالے عذاب سے ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) ۴۹۔ فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا لَوْ لَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِي مُوسى أَو لَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ قَالُوا سِحُانِ تَظَاهَرَا وَ قَالُوا إِنَّا بِكُلِّ كَفِرُونَ - ترجمہ ۔ پھر جب ان کے پاس ہماری طرف سے حق پہنچا تو لگے کہنے کہ اس کو وہ کیوں نہیں ملا جیسا ملا تھا موسیٰ کو کیا یہ انکار نہیں کر چکے ہیں اس کا جو موسیٰ کو مل چکا تھا پہلے سے ۔ انہوں نے کہا دونوں بڑے ساحر ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں (یعنی دونوں بت پرستی کے مخالف ہیں ) اور کہہ چکے ہم تو سب ہی کے منکر ہیں ۔ ۔ تفسیر - لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسى - یعنی موسی والے اعجاز کیوں نہیں دکھاتا ۔ اکثر لوگوں نے اس طرح ٹھوکر کھائی ہے۔