حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 330 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 330

حقائق الفرقان ۳۳۰ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ۳۹ - وَ قَالَ فِرْعَوْنُ يَأَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ الهِ غَيْرِي فَأَوْقِدُ لِي يهَا مُنُ عَلَى الطِيْنِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلَّى أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَذِبِينَ - ترجمہ ۔ اور فرعون نے کہا اے رعب دار سردارو! مجھے تو معلوم نہیں تمہارا اور بھی معبود ہے میرے سوا تو آگ لگا اے ہامان میری بھٹی کو یا پھر تیار کر میرے لئے ایک محل کہ میں جھانکوں موسیٰ کے معبود کو اور میں تو اس کو جھوٹوں میں سے ہی سمجھتا ہوں ۔ تفسیر۔ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ الهِ - ہند میں مشرک بہت ہیں۔ میں نے تحقیقات سے معلوم کیا ہے کہ یہ مشرکین بادشاہ کو سب سے بڑا دیوتا سمجھتے ہیں چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ بادشاہ سولہ کلان سپورن ہوتا ہے۔ اسی بناء پر وہ فرعون کو اللہ سمجھتے ہیں ۔ يها من ۔ ہامان کوئی بڑا آفیسر ہے۔ انجینئر ۔ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا ۔ یہ شرارت سے تمسخر کرتا ہے۔ رَبُّ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ پر۔ ہامان کو کہتا ہے۔ کوئی رصد گاہ بناؤ کہ دیکھیں موسیٰ کا اس اللہ سے کیا تعلق ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۳) ۴۵- وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنْتَ مِنَ الشَّهِدِينَ - ترجمہ ۔ اور اے محمد (صلی اللہ علیک وسلم) ملک مصر میں جب ہم نے بھیجا موسیٰ کی طرف حکم تو تو وہاں حاضر ان حضور میں سے نہ تھا۔ تفسیر ۔ وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي ۔ خدا نے مجھے یہ سمجھایا ہے کہ موسیٰ نے تین دفعہ رسول اللہ کی پیشگوئی کی ہے۔ ان حالات کا ذکر ہے ۔ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِي مَا كُنْتَ ثَاوِيًّا وَ مَا كُنْتَ بجانب الطور ۔ ایک یہ جہاں یہ حکم تھا کہ اوپر کوئی نہ آئے ۔ زلزلہ آیا۔ آتش فشانی۔ اس وقت حضرت موسی نے حسب الحکم قوم کو اوپر بلایا۔ مگر انہوں نے کہا۔ ہم کیا۔ ہماری اولا د بھی سننا نہیں