حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 324
حقائق الفرقان ۳۲۴ سُوْرَةُ الْقَصَصِ ٢٣ - وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَلى رَبِّي أَنْ يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ ۔ ترجمہ ۔ اور جب وہ متوجہ ہو مدین کی طرف کہا امید ہے کہ میرا رب مجھے کامیابی کے راستہ پر ٹھیک پہنچائے گا۔ تفسیر علمی نزدیک ہے۔ (ضمیمه خبر بدر قادیان جلد نمبر ۲۲ مورخه ۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۲ ) ۲۵ - فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظُّلَّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ - ترجمہ ۔ تو موسیٰ نے ان کی بکریوں کو پانی پلا دیا پھر ہٹ کر سایہ کی طرف آیا پھر دعا کی اے میرے رب ! تو جو کچھ میری طرف نازل فرمائے میں اس کا بخوبی حاجت مند ہوں ۔ تفسیر - مِنْ خَيْرٍ ۔ اس دعا میں اس خیر کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تصریح کردی ہے آپؐ نے فرمایا۔ جب کسی گاؤں میں داخل ہونا ہو تو یہ دعا پڑھو۔ اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَواتِ السَّبْعِ وَ مَا أَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَ مَا أَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّيْطَنِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَ مَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْتَالُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِهَا وَ شَرِّ أَهْلِهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا (ثلثًا) اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَ حُبِّبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبَّبْ صَالِحِيْ اَهْلِهَا إِلَيْنَا۔ اس دعا کو میں نے خوب آزمایا ہے۔ میں ہمیشہ اس کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں محبوب بنا ہوں اور خود شریر النفسوں کے شر سے محفوظ رہا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲، ۱۹۳) ۲۷ - قَالَتْ إِحْدُهُمَا يَابَتِ اسْتَأْجِرُهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ - ترجمہ ۔ ان دو عورتوں میں سے ایک بولی اے میرے باپ ! آپ ان کو رکھ لیجئے ( ملازم کر لیجئے ) کچھ شک نہیں کہ بہتر ملازم آپ رکھنا چاہیں تو وہی بہتر ہے جو زور آور اور امانت دار ہو۔ ا اے اللہ ! سات آسمانوں اور جوان کے زیر سایہ ہے کے رب اور سات زمینوں اور ان پر بسنے والی مخلوقات کے رب اور شیطانوں اور ان کے زیر دست مخلوق کے رب اور ہواؤں اور وہ چیزیں ) جو اس کی وجہ سے اڑتی ہیں کے رب۔ ہم تجھ سے اس بستی اور اس بستی میں رہنے والوں سے خیر کے طلبگار ہیں اور ہم تجھ سے اس کے شر اور اس کے رہنے والوں کے شر سے پناہ چاہتے ہیں اور ( تین بار فرمایا ) اے اللہ ۔ اس میں ہمارے لئے برکت رکھ دے۔ اے اللہ ! ہمیں اس کے پھلوں جیسی نعمتوں سے نواز اور ہمارے دلوں میں اس کے رہنے والوں کے لئے محبت بھر دے اور وہاں کے رہنے والے نیک لوگوں کے دلوں میں ہمارے لئے محبت بھر دے۔