حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 323
حقائق الفرقان ۳۲۳ سُورَةُ الْقَصَصِ ۱۹ - فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ قَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِينٌ ۔ ترجمہ ۔ تو شہر میں موسی صبح کو اٹھے متردد چوکس تو ( دیکھا کہ یکا یک وہی شخص جس نے کل موسیٰ سے مدد مانگی تھی چلا چلا کر موسیٰ کو پکار رہا ہے۔ موسیٰ نے ( مخالف ) سے کہا تو بڑا ہی بے وقوف گمراہ ہے۔ تفسير - يترقب ۔ یہ آپ کے چوکس ہونے کی دلیل ہے۔ إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُّبِين - جسے کل مدد دی تھی اسے کہا کہ تو بھی روز ہر ایک سے لڑتا رہتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۱۱ ۲۰- فَلَمَّا أَنْ اَرَادَ أَنْ يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَهُمَا قَالَ يَمُوسَى أَتْرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ * إِنْ تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ - لون من المصلحين ترجمہ ۔ پھر جب موسیٰ نے چاہا کہ اس کو پکڑے ( یعنی قبطی کو ) جو ان دونوں کا دشمن تھا ( یعنی موسیٰ کا اور اسرائیلی کا ) اس نے کہا اے موسیٰ کیا تو یہی چاہتا ہے کہ مجھ کو بھی مار ڈالے جیسے کل مار چکا ہے ایک شخص کو۔ تو یہی چاہتا ہے کہ جبر وفساد کر تار ہے ملک میں اور تو سنوار والوں میں نہیں ہونا چاہتا۔ تفسیر۔ قالَ یموسی۔ اس مظلوم نے کہا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۲۱ - وَ جَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَمُوسَى إِنَّ الْمَلَا يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَأَخْرُجُ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّصِحِينَ - ترجمہ ۔ اور ایک شخص آیا شہر کے بہت دور کے کنارے سے دوڑتا ہوا اور اس نے کہا تحقیق کہ اہل دربار کمیٹیاں کر رہے ہیں تیرے لئے اے موسیٰ کہ تجھ کو قتل کر ڈالیں پس تو نکل جا۔ کچھ شک نہیں کہ میں تیرا بہی خواہ بھلا چاہنے والا ہوں ۔ تفسیر ۔ فَاخْرُنج ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھی نکلنا پڑا ۔ حضرت داؤ د اور ابراہیمؑ سے بھی یہی معاملہ ہوا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲)