حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 321
حقائق الفرقان ۳۲۱ سُوْرَةُ الْقَصَصِ گھبراہٹ کا اظہار کرے۔ یہ بالکل غلط بات ہے۔ اس کے صحیح معنے یہ ہیں کہ موسیٰ کی طرف سے فارغ ہو گئی یعنی مطمئن ۔ کیونکہ خدا نے اس کا ذمہ لیا تھا ۔ لتبدئی ہے ۔ اس خوشی کا اظہار کر دے کہ خدا اس کا متکفل ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۱۵ - وَ لَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى أَتَيْنَهُ حُكْمًا وَ عِلْمًا ۖ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ اور جب موسیٰ اپنی بھر پور جوانی کو پہنچے اور مضبوط ہو گئے تو ہم نے اس کو فہم اور فراست اور عقل و دلائل عطا فرمائے اور اسی طرح ہم بدلہ دیا کرتے ہیں محسنوں کو ۔ تفسیر۔ حضرت موسی کی پرورش فرعون کے گھر میں کرا دی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو حکومت دینا چاہتا تھا۔ اس لئے بادشاہی گھر میں تربیت کا موقع دیا۔ حكما ۔ پکی باتیں ۔ وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ۔ اس میں اسے خاص نہیں میں سمجھایا کہ یہ حکم و علم کا دینا و علم کا دینا حضرت موسیٰ ہی سے خاص بلکہ جو محسن ہو۔ ہو۔ خدا اسے اس ا اس انعام سے بہرہ ورکا ہرہ ور کرے گا۔ ے گا۔ چنانچہ حضرت یوسف کے بیان میں بھی فرمایا ۔ وَ كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (يوسف : ۲۳) ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ١٦ - وَ دَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِّنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلْن هُذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهُذَا مِنْ عَدُوِّهِ ۚ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَةً مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هُذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُّضِلَّ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ اور موسیٰ شہر میں ایسے وقت آیا جب وہاں کے لوگ بے خبر تھے تو پایا وہاں دو آدمیوں کو کہ وہ آپس میں لڑ رہے تھے۔ ایک تو موسی کو ماننے والا اسی کی قوم کا اور دوسرا مخالف قبطی ۔ تو موسی