حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 316
حقائق الفرقان ۳۱۶ سُورَةُ الْقَصَصِ سُوْرَةُ الْقَصَصِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ قصص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔ ۲، ۳- طسم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ - ترجمہ ۔ لطیف ، سمیع ، مجید اللہ کی طرف سے یا طور سیناء کے متعلق ۔ یہ چند آیتیں ہیں روشن کتاب کی ۔ تفسیر - طسم - لطیف سمیع - مجید - خدا۔ - الْكِتَبِ الْمُبِينِ ۔ یہ وہ کتاب ہے جو حق کو باطل سے جدا کرتی ہے۔ حلال کو حرام سے الگ کر دکھاتی ہے۔ پہلی کتب کی سچائی کو اس میں شامل شدہ باطل اور تحریف سے الگ کر دیتی ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) نَتْلُوا عَلَيْكَ مِنْ نَبَا مُوسَى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ترجمہ ۔ موسیٰ اور فرعون کے متعلق ہم پڑھتے ہیں تجھ پر سچ سچ ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔ تفسیر تَتْلُوا عَلَيْكَ - بات کہنے کو تو موسی و فرعون کی کہی ہے مگر دراصل ( لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ) مومنوں کو سمجھایا ہے کہ تم باہمی جنگ و جدل نہ کرنا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت ہی امن دوست تھے۔ اس لئے فرمایا۔ لَا تَرْجِعُوا بَعْدِی كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ أَعْنَاقَ بَعْضٍ اور فرمایا - الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ كِلَاهُمَا فِي النَّارِ مگر افسوس ہے کہ بعض مسلمانوں میں پھر بھی باہم جنگ ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) اے میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔ ۲ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔