حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 315 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 315

حقائق الفرقان ۳۱۵ سُوْرَةُ النَّمْلِ تفسیر بِالْحَسَنَةِ - نبی کریم نے فرمایا ہے ۔ أَفْضَلُهَا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ( کلمہ توحید ) وَ أَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ بالسيئة - بدی میں کفر و شرک سب سے بڑھ کر ہیں۔ اور رستوں میں روک ادنیٰ درجے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ۹۳ - وَ أَنْ اتْلُوا الْقُرْآنَ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۚ وَمَنْ ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنْذِرِينَ - ترجمہ ۔ اور یہ کہ پڑھوں قرآن پھر جو کوئی راہ پر آ گیا تو وہ اپنے ہی بھلے کے لئے راہ پر آ گیا ہے اور جو راہ سے بھٹک گیا تو تو کہہ دے میں تو بس ڈر سنانے والوں میں سے ایک ہوں۔ تفسیر وَ أَنْ اتْلُوا الْقُرْآنَ ۔ اب مسلمانوں نے قرآن شریف پڑھنا پڑھانا چھوڑ دیا ہے۔ یہی منزل کی جڑ ہے۔ کئی مدر سے قرآن کے میرے دیکھتے دیکھتے بند ہو گئے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) لے ان میں سے افضل لا الہ الا اللہ (اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں) اور ان سے کم تر راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے۔