حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 314 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 314

حقائق الفرقان ۳۱۴ سُورَةُ النَّمْلِ گے بادل کی طرح ۔ یہ اللہ کی کاریگری ہے جس نے مضبوط بنا یا ہر شے کو ۔ بے شک وہ اس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔ تفسیر ۔ وَ تَرَى الْجِبَالَ ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ یہ قیصر و کسرای کی سلطنتیں ایسی اڑیں گی ؟ جیسے بادل کو ہوا اڑا دیتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۲) ایک عجیب نکتہ آپ کو سناتے ہیں۔ آپ سے میں سے میری مراد وہ سعادت مند ہیں۔ جو اس ۔ جو اس نکتہ سے فائدہ اٹھاویں۔ قرآن کریم میں ایک آیت ہے اس کا مطلب ایسا لطیف ہے کہ جس سے ۔۔۔ قرآن کی عظمت بھی ظاہر ہو۔ غور کرو اس آیت پر۔ وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ (النمل: ۸۹ ) ۔ اور تو پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرتا ہے کہ وہ مضبوط جمے ہوئے اور وہ بادل کی طرح اڑ رہے ہیں۔ یہ اللہ کی کاریگری قابلِ دید ہے جس نے ہر شے کو خوب مضبوط بنایا ہے۔ غور کرو۔ یہاں ارشاد فرمایا ہے کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں اور وہ بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت کرتے ہیں۔ اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۵) ۹۰ ۹۱ - مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا ۚ وَهُمْ مِّنْ فَزَعِ يَوْمَئِذٍ امِنُونَ - وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا رودو د پرور ودر - - ترجمہ ۔ جو کوئی نیکی لے کر آوے گا تو اس کو اس سے بہت بہتر ملے گا (یعنی بدلہ ) اور وہ اس دن کی گھبراہٹ سے امن میں ہوں گے۔ اور جو بدی لے کر آیا تو اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے آگ میں ۔ یہ تم اسی کی سزا بھگت رہے ہو جو تم کرتوت کرتے تھے۔