حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 312 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 312

حقائق الفرقان ۳۱۲ سُورَةُ النَّمْلِ اور جب ایسا وقت آجاوے کہ نہ خود بدی چھوڑیں۔ نہ دوسرے کو روکیں تو اس وقت عذاب آتا ہے۔ دَابَةً مِّنَ الْأَرْضِ - پس ایسی قوم کے لئے زمین سے کیڑا پیدا کرتے ہیں ( یہ کیڑا میرے یقین میں طاعون کا ہے ) اس کی نسبت لکھا ہے۔ وہ جن ہے وہ چو بھ لگاتا ہے۔ وہ عورت کی شکل ہے وہ ہاتھی شیر کی طرز کا ہے۔ اس پر لوگ ہنسی اڑاتے ہیں۔ حالانکہ یہ سیدھی بات ہے۔ آفات کا نظارہ جب قبل از وقت لوگوں کو دکھاتا ہے تو بعضوں کو وہ نظارہ ہاتھی کی شکل میں ۔ بعض کو بدشکل عورت کی شکل میں دکھاتا ہے۔ پس یہ تمام اس بلاء کے روحانی نظارے ہیں ۔ میں نے خود خواب میں طاعون کو ایک وقت میں ہاتھی اور آدمی کی شکل میں دیکھا۔ تكلمهم - زخمی کرتا ہے ان کو ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۱ ) ۸۴- وَ يَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِمَّنْ يُكَذِّبُ بِايْتِنَا فَهُمْ دوروور يوزعون - ترجمہ ۔ اور جس دن ہم جمع کریں گے ایک امت میں سے اس گروہ کو جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتوں کو پھر ترتیب سے کھڑے کئے جائیں گے۔ تفسیر ۔ وَيَوْمَ نَحْشُرُ ۔ خود جرم کا احساس ایک سزا ہے پھر حاکم کو پتہ لگ جانا اس سے بڑھ کر پھر مجرموں کا ٹولی میں بٹھا یا جانا اس سے بڑھ کر سزا ہے۔ فَهُمْ يُوزَعُونَ - بند کئے گئے ۔ سارے کے سارے ۔ اوّل سے آخر تک یہی معنے ؟ معنے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ۸۵ - حَتَّى إِذَا جَاءُ وَ قَالَ أَكَذَّبْتُمْ بِأَيْتِي وَ لَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّا ذَا رودو د پرور ودر كُنتُمْ تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ یہاں تک کہ جب وہ حاضر ہوں گے تو اللہ فرمائے گا کیا تم نے جھوٹ سمجھا ہماری آیتوں کو حالانکہ تم نے اس کا علم پورا پورا حاصل نہ کیا تھا تو تم کیا عمل کرتے تھے۔ تفسیر - وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا - اکثر صداقت کا ۔ اکثر صداقت کا انکار اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ الْإِنْسَانُ عَدُوٌّ