حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 22 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 22

حقائق الفرقان ۲۲ سُورَةُ مَرْيَمَ ۵۶،۵۵ - وَ اذْكُرُ فِي الْكِتَبِ اِسْمَعِيلَ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُولًا نَبِيًّا وَ كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ بِالصَّلوةِ وَ الزَّكُوةِ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهِ مَرْضِيًّا - - ترجمہ۔ اور کتاب میں ( یعنی قرآن میں ( اسماعیل کا بیان کر بے شک وہ وعد ۔ وعدے کا سچا تھا اور بھیجا ہوا خبر دینے والا تھا ۔ ( محمد رسول اللہ کی ) ۔ اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم کیا کرتا تھا اور زکوۃ کا اور وہ اپنے رب کا بڑا پسندیدہ تھا۔ تفسیر - فِي الْكِتٰبِ اسْتَعِيلَ - جو وَادٍ غَيْرَ ذِی زَرْعٍ۔ بچنے کی امید بھی نہ رکھتے تھے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶) صَادِقَ الْوَعْدِ ۔ یہاں ایک روایت لکھی ہے کہ ایک شخص نے ان سے کہا کہ میں آتا ہوں آپ یہاں ٹھہرو ۔ آپ نے کہا۔ اچھا۔ ایک سال تک کھڑے رہے۔ یہ جھوٹی روایت ہے۔ کیا وہ نمازیں نہیں پڑھتے تھے۔ كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ ۔ ایک اور جگہ فرمایا ہے وَ اصْطَبِرْ عَلَيْهَا (طه: ۱۳۳) مطلب یہ ہے کہ قسم قسم پیرایوں میں کہتا ہی چلا جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵) ۵۷، ۵۸ ۔ وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ إِدْرِيسَ إِنَّهُ كَانَ صِدِيقًا نَبِيًّا وَ رَفَعْتُهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۔ ترجمہ ۔ اور کتاب میں ( یعنی قرآن میں ) ادریس کا بیان کر بے شک وہ بڑا سچا اعلیٰ درجہ کا خبر دینے والا تھا۔ اور ہم نے اس کو اٹھا لیا بلند مکان پر ۔ تفسیر ۔ اور نئیں ۔ آپ کا دوسرا نام اخنوک ہے۔ حضرت نوح سے پہلے ہوئے تھے۔ یہوداہ کے پہلے خط کے ۱۴ باب میں ان کا ذکر ہے۔ رَفَعْنَهُ مَكَانًا عَلِيًّا ۔ ہم نے عظیم الشان رفعت ( مرتبہ ) دی تھی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ مئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۵)