حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 309 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 309

حقائق الفرقان ۳۰۹ سُورَةُ النَّمْلِ ۷۰- قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ - ترجمہ ۔ کہہ دو اچھا چلو پھر و ملک میں پھر دیکھو کیا انجام ہوا جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والوں کا۔ تفسیر قرآن شریف نے دلائل قیامت بیان کرتے ہوئے ایک لطیف دلیل دی اور وہ یہ ہے۔ قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ کہہ دو کہ ان ملکوں کی سیر کرو جہاں انبیاء علیہم السلام جو مصدق قیامت تھے آئے تھے ۔ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ ( النمل : ۷۰) پس تم دیکھو کہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسولوں سے قطع کرنے والوں کا انجام کیا ہوا یعنی جو لوگ مکذب و منکر قیامت تھے ان کے انجام پر نظر کرو۔ قیامت کا منکر جب قیامت کے قائل کے سامنے بشکل مخالف کھڑا ہوتا ہے اور مقابلہ کرتا ہے تو منکر ہلاک ہو جاتا ہے جس سے مصدق قیامت کے ساتھ تائید الہی ثابت ہوتی ہے اور یہی قیامت کی بین دلیل ہے۔ الحکم جلد ۷ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ / جون ۱۹۰۳ صفحه ۵) ۷۲- وَيَقُولُونَ مَتَى هُذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ ۔ اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا جب تم سچے ہو۔ تفسیر بڑی غفلت کا موجب ہے۔ جزا و سزا کا انکار ۔ یہی تمام غفلتوں کی جڑ ہے۔ بعض لوگوں نے یہاں تک کہنے کی جرات کی ہے۔ ه ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ يَهِ إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (النمل: ۶۹) کا جواب ہے کہ تم جا بجا دیکھو کہ دنیا میں منکر ان قیامت کا کیا انجام ہوا ۔ جس سے آخرت کا حال ظاہر ہے۔ حضرت نبی کریم صلی اللہ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کے کشتوں پر فرمایا ۔ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدتُّمْ لہ وسلم نے مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا (الاعراف: ۴۵) ۔ الاعراف يَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ (النمل : ۷۲) دوسرے مقام پر هذَا الْفَتْحُ " (السجدہ : (السجدہ:۲۹) ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ے یہ تو پرانی کہانیاں ہی ہیں ۔ ۲ بے شک ہم نے تو سچا پا یا وہ وعدہ جو ہمارے رب نے ہم سے کیا تھا کیا تم نے بھی وہ وعدہ سچا پا یا جو تمہارے رب نے تم سے کیا تھا۔ سے وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا۔ ہے یہ فتح ۔