حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 307 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 307

حقائق الفرقان ۳۰۷ سُورَةُ النَّمْلِ اس رکوع میں اپنے علم ۔ اپنی قدرت و طاقت کا ذکر کرتا ہے۔ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَاراً - زمین گردش کھاتی ہے۔ مگر ہم آرام سے بیٹھے ہیں ۔ اسی ذات پاک نے زمین کو قرار بنایا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) ١٣ - أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ وَالهُ مَعَ اللَّهِ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - ترجمہ ۔ بھلا کون بے چین اور بے کس کی فریاد کو پہنچتا ہے جب وہ پکارتا ہے اور اس کی سختی دور کرتا ہے اور تم کو بناتا ہے ملک میں خلیفہ تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ بہت ہی کم ہیں جو غور کریں اور یاد کریں۔ تفسير - أمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَ ۔ یہاں علماء عالی فہم کو سمجھاتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۴۲ مورخه ۱۱ اگست ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۹۱) کون ہے جو بیچارہ کی آواز سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کے دکھوں کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین پر دوسروں کے جانشین بناتا ہے۔ بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے تم نصیحت کو بہت ہی کم قبول کرتے ہو۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۲ ) امام کی معرفت سے جو لوگ محروم ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں سے بے خبر ہیں ۔ امن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ سے پتہ ملتا ہے کہ اگر یہ لوگ اضطراب سے تڑپ سے حق طلبی کی نیت سے تقویٰ کے ساتھ دعائیں کرتے کہ البہی اس زمانہ میں کون شخص تیرا مامور ہے۔ تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ انہیں خدا تعالیٰ ضائع کرتا۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۱۰) ۶۴ - أَمَّنْ يَهْدِيكُمُ فِي ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَ مَنْ يُرْسِلُ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ وَالهُ مَعَ اللهِ تَعْلَى اللهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ جمہ ۔ بھلا کون تم کو راہ دکھاتا ہے خشکی اور تری کے اندھیروں میں اور خوشخبری دینے والی ہوائیں کون چلاتا ہے اپنی رحمت کی آگے آگے ، کیا کوئی اور معبود ہے اللہ کے ساتھ؟ اللہ بہت بلند برتر ہے