حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 304 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 304

حقائق الفرقان له ولد سُوْرَةُ النَّمْلِ ۴۹۔ وَ كَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَ لَا يُصْلِحُونَ - ترجمہ ۔ اور اس شہر میں تھے تو آدمی ۔ فساد کرتے تھے ملک میں اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔ تفسیر فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ ۔ یہ مکہ والوں کوسنایا جاتا ہے۔ مکہ میں بھی نوہی تھے ان کے نام ۱۔ ابو جہل ۲ ۔ ولید ۳ نفر ۴ - عتبہ ۵ - شیبہ ۶ - امیه ۷ الی ۸۔ عقبہ ۹۔ حارث بن عامر ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰) جب اللہ تعالیٰ ایک جماعت بنانے کا ارادہ کرتا ہے۔ اور کوئی مصلح دنیا میں بھیجتا ہے۔ تو انہیں لوگوں میں سے جن کی وہ اصلاح کرنا چاہتا ہے۔ ایک مفسد گروہ پیدا ہو جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم جیسے شاندار نبی کے زمانہ میں بھی ایسے مفسد کھڑے ہوئے اور وہ نو طرز کے آدمی تھے۔ اور مفسد عموماً نو قسم کے ہی ہوتے ہیں۔ سورۂ شعراء میں ان کی تفصیل ہے۔ یہ لوگ آپ کے کاموں میں بڑے حارج اور مفسد ہوئے ۔ وہ کوئی معمولی آدمی نہ تھے۔ بلکہ بڑے درجہ کے لوگ تھے۔ اس واسطے آنحضرت صلعم کو ان کی شرارتوں کے سبب اور ان کے ہدایت کی طرف رجوع نہ کرنے کے سبب بہت غم اور حزن تھا۔ کہ یہ لوگ ہمارے کام میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔ ایسے وقت میں خدا تعالیٰ اپنے پیاروں کو تشفی دیتا ہے۔ اور اگر خدا کی طرف سے تشفی نہ ہوتی تو وہ غم نان وه هم نا قابل برداشت ہو جاتا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۴ و ۴۵ مورخه ۵ را کتوبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۱۰-۱۱) ۵۱ - وَمَكَرُوا مَكْرًا وَ مَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ - ترجمہ ۔ انہوں نے بھی ایک تدبیر کی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی اور انہیں کچھ شعور بھی نہ تھا۔ تفسیر - مكونا مکرا۔ بڑی بار یک تدبیریں کیں۔ وہ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (الانفال: ۳۱) ہے اس کی تدبیریں خیر و برکت کی ہوتی ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخہ ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۹۰ )