حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 300 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 300

حقائق الفرقان ٣٠٠ سُورَةُ النَّمْلِ ۳۶، ۳۷۔ وَ إِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِمُ بِهَدِيَّةٍ فَنْظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ - فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا اشْنَ اللهُ خَيْرٌ مِّمَّا الكُمُ بَلْ أَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ - ترجمہ ۔ اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفے پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لے کر آتے ہیں بھیجے ہوئے۔ تو جب ایلچی سلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے کہا کیا تم میری مدد مال سے کرتے ہو سو اللہ نے جو مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم نے مجھ کو دیا تو تم ہی اپنے تحفہ سے کچھ خوش ہوتے ہو۔ تفسير - فَلَمَّا جَاءَ بِهَدِيَّتِكُمُ سے ہدیہ لے جانے والے کا بھی پتہ چلتا ہے ۔ بجاء کا فاعل وہی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸/۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰) ٣٩- قَالَ يَأَيُّهَا الْمَلَوُا أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَنْ يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ - ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا اے دربار والو! تم میں کوئی ایسا ہے کہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے اس سے پہلے کہ وہ میرے پاس آئے فرمانبردار ہو کر۔ تفسیر - قَالَ يَاأَيُّهَا الْمَلوا ۔ ان دنوں میں حضرت سلیمان طائف میں تھے۔ درمیانی بیان ہے کہ صلح ہوئی اور یہ کہ وہ حضرت سلیمان کے نکاح میں آوے۔ - يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا - یہ اس لئے کہ جب اس ملکہ نے آنا تھا۔ تو اس کے لئے تخت بھی چاہیے تا کہ وہ اپنے تخت جیسا تخت نہ پا کر کچھ دل میں محسوس نہ کرے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹۰ ) ۴۰- قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ تَقُومَ مِنْ مَّقَامِكَ وَ إِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ ۔ ترجمہ ۔ کہا عمالقہ قوم میں سے ایک قوی ہیکل من چلے (نجار نے ) کہ حضور میں تخت کو سامنے لائے دیتا ہوں اس سے پہلے کہ آپ اٹھیں اپنے مقام سے اور بے شک میں تخت بنانے یالانے پر بڑا قوت دار اور امانت دار ہوں ( جھوٹا نہیں ) ۔